وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
محکمہ ماہی گیری نے کھارے پانی کے ماہی پروری کے لئے کوالٹی بیج پیداوار پر ویبنار منعقد کیا
آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر اس ویبنار کا انعقاد کیا گیا ہے
Posted On:
14 AUG 2021 9:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14اگست 2021/ ماہی پروری اور مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت ماہی پروری کے محکمہ نےآج سکریٹری، ماہی پروری محکمہ ، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے جناب جتیندر ناتھ سیوین کی سربراہی میں جھینگا ماہی پروری پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کھارے پانی کے ماہی پروری کے لئے کوالْٹی سے بھرپور بیجوں کی پیداوار پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ یہ ویبنار آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر منعقدہ پروگراموں کا ایک حصہ تھا۔آج کا ویبنار کھارے پانی کی ماہی پروری کے شعبے میں کوالٹی سے بھرپور بیجوں کی پیداوار پر مرکوز تھا۔ جناب سیوین نے ملک کی مچھلی کی پیداوار میں کھارے پانی کی ماہی پروری کے شعبے کے تعاون اور کوالٹی سے بھرپور مچھلی بیج کی دستیابی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے مقاصد اور اہداف کے بارے میں بات چیت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے شمالی ہندستانی ریاستوں کے کھارے پانی اور ساحلی ریاستوں میں کھارے پانی کی ماہی پروری کے فروغ کے لئے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت دی جارہی مدد کے بارے میں مختصر طور پر بتایا۔
ماہی پروری محکمے (ڈی ایو ایف) کے سکریٹری کے علاوہ جناب جتیندر ناتھ سیوین کے علاوہ جوائنٹ سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری (سمندری ماہی پروری) ڈاکٹر جے بالا جی نے بھی ویبنار سے خطاب کیا اور ملک میں کھارے پانی کے ماہی پروری کے فروغ کے خاکے کے بارے میں بات چیت کی۔ ا س ویبنار میں حکومت ہند کے ماہی پروری محکمے کے افسران کے علاوہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ماہی پروری محکمے کے افسران ، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں اور ریاستی مویشی اور ماہی پروری یونیورسٹیوں کی فیکلٹی، ملک بھر کے صنعت ساز کسان اور فیکٹری مالک اور ماہی پروری صنعت کے نمائندگان نے حصہ لیا۔
آئی سی اے آر- مرکزی کھاری ماہی پروری زرعی ادارے کے اہم سائنس داں ڈاکٹر اے پانی گریہی نے خصوصی طور سے کھارے پانی کی جھینگا ماہی پروری کے فروغ کے لئے ضروری کوالٹی والے بیج کی تقسیم پر ایک پرزینٹیشن دی۔ اس پیش کش کے بعد صنعت سازوں ہنچری مالکوں ، سائنس دانوں کے ساتھ کامیاب بات چیت کی۔ جوائنٹ سکریٹری (ایم ایف) ڈاکٹر جے بالا جی نے موجود مختلف مستفدین کے ساتھ بات چیت کی صدارت کی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے پیشہ ورانہ طور سے اہم جھینگا مچھلیوں کے لئے چنندہ ری پروڈکشن پروگرام کی تجویز رکھی ہے اور حکومت ایک ہفتے کے اندر لائف فیڈ کے برآمد کے لئے پرمٹ جاری کرے گی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7920
(Release ID: 1746543)
Visitor Counter : 232