بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے زومیٹو کے ذریعہ گروفرس انڈیا اور ہینڈس آن ٹریڈز پرائیویٹ لمیٹڈدونوں میں 9.3 فیصد (تقریبا) حصص کی خریداری سے متعلق مجوزہ انضمام کو منظوری دی

Posted On: 13 AUG 2021 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 13  اگست        ہندوستانی کی مسابقہ جاتی کمیشن(سی سی آئی) نے زومیٹو لمیٹڈ (زومیٹو ) کے ذریعہ مخصوص حقوق کے ساتھ گروفر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (گروفرس انڈیا) اور ہینڈس  آن ٹریڈز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایچ او ٹی) میں تقریبا 9.3 فیصد حصص کی خریداری کے مجوزہ انضمام کو منظوری دے دی ہے۔

زومیٹو: زومیٹو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ بنیادی طور پر فوڈ سروسز مارکیٹ میں کام کرتا ہے اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو صارفین ، ریستوراں کے شراکت داروں اور ڈیلیوری پارٹنرز کو جوڑتا ہے نیز  ان کی متعدد ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ زومیٹو کی معاون کمپنی ، زومیٹو انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ، ہائپر پیور بھی چلاتا ہے ، جو بنیادی طور پر زومیٹو کے ریستوران کے شراکت داروں کو تازہ ، اعلی معیار کے اجزاء (جیسے سبزیاں ، پھل ، گوشت وغیرہ) فراہم کرتا ہے۔

گروفرس انڈیا – گروفرس انڈیا ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو ہندوستان میں ایک ای کامرس مارکیٹ پلیس چلاتی ہے ، مختلف مصنوعات (جیسے گروسری ، پھل  و سبزی ، بیکری کی اشیاء، ذاتی نگہداشت، صحت و حفظان صحت ، پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور بچوں کی دیکھ بھال وغیرہ) بیچنے والوں اور سامان کے ممکنہ خریداروں  کے درمیان ایک سہولت کار کے طور پر ڈیجیٹل اور الیکٹرانک نیٹ ورک پر اطلاعاتی ٹکنالوجی کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ۔

ایچ او ٹی – ایچ او ٹی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو تیسری پارٹی تاجروں کے ساتھ بی 2 بی تھوک کاروبار،غذائی مصنوعات، کریانہ اور تھوک کی بنیاد پر فروخت کے مقصد سے دیگر سامان کی کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ  اور تھرڈ پارتی تاجران کو غذائی مصنوعات اور گروسری کے سامانوں کے اسٹوریج سمیت گودام کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

گروفرس انٹرنیشنل پی ٹی ای لمیٹڈ (گروفرس انٹرنیشنل) –  گروفرس انٹرنیشنل ایک انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے اور گروفرس  انڈیا  نیز ایچ او ٹی کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-7883


(Release ID: 1746234) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Punjabi