کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کی صدارت کی



ڈیجیٹل کامرس کو جمہوری بنانے اور اسے پلیٹ فارم پر مرکوز ماڈل سے اوپن نیٹ ورک ماڈل میں منتقل کرنے کی پہل

یو پی آئی جیسے پلیٹ فارم کے آزاد پروٹوکول کی کامیابی کی کہانی کو ای کامرس سائٹ کا متبادل فراہم کرنے اور خرید و فروخت کرنے والوں کو جوڑنے کے لیے میکانزم تیار کرنے کے لیے نقل کیا جائے گا

تاجر کریڈٹ ہسٹری تیار کرنے اور صارفین تک پہنچنے کے لیے او این ڈی سی کے تحت اپنا ڈاٹا محفوظ کر سکیں گے
او این ڈی سی کی تیزی سے ترقی اور تعیناتی کے لیے آگے بڑھیں

Posted On: 13 AUG 2021 9:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 13  اگست        صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ڈی پی آئی آئی ٹی کے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کی پہل کے جائزہ کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب گوئل نے مشاورتی کونسل کے اراکین اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا کہ یہ پہل ڈیجیٹل کامرس کو کیسے جمہوری بنائے گی  اور اسے پلیٹ فارم پر مبنی ماڈل سے اوپن نیٹ ورک ماڈل میں منتقل کرے گی۔ مشاورتی کونسل میں قومی صحت اتھاریٹی کے سی ای او جناب آر ایس شرما ، انفوسس کے نان ایگزیکٹو چیئرمین جناب نندن ایم نیلکانی ، کیو سی آئی اور کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن کےچیئرمین، جناب عادل زینل بھائی ، آوانا کیپیٹل کی بانی و چیئرپرسن محترمہ انجلی بنسل ،  اروند گپتا ، ڈیجیٹل انڈیا فاؤنڈیشن کے شریک بانی اور سربراہ  جناب اروند گپتا، این پی سی آئی کے مینیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او جناب سریش سیٹھی ، کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کے سیکریٹری جنرل جناب پروین کھنڈیلوال  اور ریٹیلر ایسوسی ایشن آف  انڈیاکے سی ای او جناب کمار راج گوپالن شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HLRN.jpg

پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ او این ڈی سی ہر چیز کے لیے کام کرے گا اور یہ صرف مصنوعات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خدمات کے لیے بھی کام کرے گا۔ جناب گوئل نے تجویز دی کہ اس کے لیے کچھ ہدایات یا بنیادی ڈھانچہ ، سائز ، اخلاقیات اور اصول ہونا چاہیے۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ سیکورٹی اور ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اجارہ داری کا  ماحول ختم ہو گا۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک فار  ڈیجیٹل کامرس یعنی او این ڈی سی عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل کامرس کو پلیٹ فارم پر مبنی ماڈل سے اوپن نیٹ ورک میں منتقل کرنا ہے۔ چونکہ یوپی آئی ڈیجیٹل ادائیگی کا شعبہ ہے  اور اس لیے او این ڈی سی ہندوستان میں ای کامرس کے لیے ہے۔ او این ڈی سی خریداروں اور بیچنے والوں کو ایک اوپن نیٹ ورک کے ذریعہ ڈیجیٹل طور پر دکھائی دینے اور لین دین کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ وہ کون سا پلیٹ فارم/اپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔ او این ڈی سی ریٹیل فوڈ سے لے کر نقل و حرکت تک سبھی کاروبار میں تبدیلی کے لیے جدت اور وسعت کو فروغ دے کر ایک نیٹ ورک تشکیل کے ذریعہ تاجروں اور صارفین کو بااختیار بنائے گا۔

اس مشاورتی کونسل کا قیام 5 جولائی کو عمل میں آیا تھا اور اس کا پہلا اجلاس 16 جولائی 2021 کو طلب کیا گیا تھا۔ مشاورتی کونسل نے سابقہ ​​اسٹیئرنگ کمیٹی کے دائرہ کار کے علاوہ او این ڈی سی کے ڈیزائن ، عمل درآمد اور قومی رول آؤٹ کے لیے رہنمائی کرنے والے نیز صلاح کار اپنا کردار اختیار کیا ہے۔ مشاورتی کونسل نے قومی آغاز کے لیے ڈیزائن کے اہم عناصر پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی سفارشات کو عملدرآمد کے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

او این ڈی سی نیٹ ورک میں ڈاٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا:

  • او این ڈی سی کے ساتھ لین دین کی سطح پر  کسی بھی قسم کا ڈاٹا او این ڈی سی شرکاء کے ساتھ لازمی طور پر شیئر کرنے کا حکم نہیں دے گا
  • او این ڈی سی رازداری پر سمجھوتہ کیے بغیر نیٹ ورک کی کارکردگی  کے بارے میں خفیہ طور پر سبھی میٹرکس کو شائع کرنے  کے لیے اپنے شرکاء کے ساتھ کام کرےگا
  • او این ڈی سی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ ، 2000 کی تعمیل کرے گا اور ابھرتے ہوئے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تعمیل کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا

اوپن نیٹ ورک کے انتظام کے لیے او این ڈی سی قائم کرنے کے علاوہ حکومت ای کامرس کے لیے ایک آزاد ریگولیٹری اتھارٹی (جیسا کہ کیپٹل مارکیٹ کے لیےسی ای بی آئی) کے قیام پر غور کر سکتی ہے۔

او این ڈی سی ابتدائی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کار و باریوں کو اپنے نیٹ ورک پر لانے کے لیے خصوصی توجہ دے گا۔ او این ڈی سی مختلف نیٹ ورک کے شرکاء کی تعلیم ، حوصلہ افزائی اور کسی بھی خدشات کو دور کرنے کے لیے اچھی طرح سے تیار کردہ اطلاعات ، تعلیم اور مواصلاتی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

او این ڈی سی کو وقت کے ساتھ ایک خودمختار ادارہ کے طور پر تیار ہونا چاہیے جو اپنے کاموں کے لیے آمدنی پیدا کرے اور اضافی رقم کی سرمایہ کاری ٹیکنالوجی ، عمل اور نیٹ ورک کی ترقی میں مسلسل جاری رکھے ۔ اس منظر نامے سے متعلق شرکاء کو ہونے والے قابل ذکر فائدے کو دیکھتے ہوئے یہ ایک  انتہائی قابل عمل آپشن ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7838

 



(Release ID: 1745948) Visitor Counter : 225


Read this release in: English , Hindi