قبائیلی امور کی وزارت

200 ون دھن پروڈیوسر کمپنیاں 21-2020 سے 26-2025 کے دوران  امید افزا  اضلاع میں ترجیحی بنیاد پر قائم کی جائیں گی


جوادھوہلز قبائلی کسان پروڈیوسر کمپنی ون دھن پروڈیوسر کمپنی کی ایک مثالی کامیابی کی کہانی ہے

Posted On: 13 AUG 2021 3:50PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

200 ون دھن پروڈیوسر کمپنیاں 21-200 سے 26-2025 کے دوران 27 ریاستوں میں قائم کرنے کا ارادہ۔

جوادھوہلز ٹرائبل فارمز پروڈیوسر کمپنی، ایک ون دھن پروڈیوسر کمپنی ہے جس  نے 4 ماہ سے بھی کم  عرصے میں 12 لاکھ روپے تک پروسیس شدہ مصنوعات کی فروخت کی ہے۔

معزز وزیراعظم کے  ’’آتم نربھر بھارت ‘‘ کی اپیل کے مطابق ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘  کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے  ’’بی ووکل فار لوکل بائی ٹرائبل‘‘ کے نعرے کے مطابق  ٹرائفیڈ میں  ایک امبریلا پروگرام’’پردھان منتری جن جاتی وکاس‘‘ شروع کیا ہے۔

A picture containing text, wall, indoor, shelfDescription automatically generated

 ٹرائفیڈ کے ون دھن پروگرام کے تحت امید افزا اضلاع میں  ترجیح بنیاد پر 27 ریاستوں میں 21-2021 سے 266-2025 کے دوران 200 ون دھن پروڈیوسر کمپنیاں  قائم کرنے کا  منصوبہ ہے۔ یہ بات  قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو کے  ترووناملائی ضلع میں جوادھو پہاڑیوں میں موجود  ایک ون دھن پروڈیوسر کمپنی 2020 سے  ایک قابل ذکر مثال ہےجو   اس اقدام کی کامیابی  کے کس طرح  قبائلیوں کو فائدہ پہنچتا ہے اور قبائلی کاروبار کو فروغ حاصل ہوتا ہے، مظاہرہ کرتی ہے۔

تمل ناڈو کے  ترووناملائی  ضلع میں واقع جوادھو پہاڑیاں مشرقی گھاٹوں کی  توسیع ہیں۔  ملیالی قبائلی لوگ  اس بلاک کی  کل آبادی کا 92.60 فی صد ہیں،  اور ان کا بنیادی کام  غیر لکڑی کے جنگلات  کی پیداوار  اور  اس پٹہ زمین پر اگائے جانے والے مختلف قسم کے درختوں جیسے املی،  لوکاٹ ناریل،  لیمو اورکیلے  اور گوس بیر پر منحصر ہوتا ہے۔

ان قبائلیوں کو خود کوبااختیار بنانے ،  بہتر  مواقع  اور بازار تک رسائی حاصل کرنے کے لئے  جوابی  ہل ٹرائبل فارمر پروڈیوسر   کمپنی کا  قیام 2020 میں  کیا گیا تھا۔  اس میں  کسان مفاد گروپ ، پروڈیوسر گروپ  اور سیلف ہیلپ گروپ کے  ارکان شامل ہیں،  جو  کمیونٹی کی سطح پر بنائے گئےہیں۔

ایک سال سے  بھی کم عرصے میں املی، چھوٹا باجرا اور شہد اور کالی مرچ کی پروسیسنگ  اور پیکنگ کے لئے پہلے ہی چار مینوفیکچرنگ  یونٹ قائم کئے جاچکے ہیں۔  جن یونٹوں کو قبائلی چلا رہے ہیں انہوں نے نومبر 2020  میں پیداوار شروع کردی ہے۔ یومیہ  پیداواری  صلاحیت 1 ٹن ہے۔ اب تک 4 ماہ سے بھی کم عرصے میں  پروڈیوسر کمپنی نے 12 لاکھ روپے تک پروسیس  شدہ مصنوعات فروخت کی ہیں۔ ایف پی اور پہلے ہی ٹرائبس انڈیا مارکیٹ میں فروخت کنندہ کے طور پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے اور پلیٹ فارم کے ذریعہ  اپنی  نو پروسیس  شدہ پیداوار فروخت کررہا ہے۔ اس طرح اس کے سامان کو  وسیع  مارکیٹ مل رہی ہے ۔

سال میں 124 ٹن چھوٹا باجرا پیدا کیاگیا ہے ، مجموعی طور پر 9800 گھرانے چھوٹا باجرا کی کاشت کرتے ہیں۔  تقریباً 17770 کسان اس کی کاشت سے وابستہ ہیں۔ پروڈیوسر کمپنی تقریباً 17770 باجرہ پیدا کرنے والے کسانوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ 2 ٹن سالانہ شہد جوادھو پہاڑی میں پیدا کیا جاتا ہے جس کے کل 2760   ارکان 120 ایس ایچ جی سی کے  حصے کے طور پر شہد کی پیدوار میں شامل ہیں۔ لہذا جوادھوہلز پروڈیوسر  کمپنی  2760  شہد پیداکرنے والوں کی زندگی اور معاش کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتی ہے 500  گھروں اور 300 ایس ایچ  جی املی کی پیداوار اور فروخت کے عمل میں شامل ہیں۔ ان پہاڑیوں میں 90 ٹن سےزیادہ املی پیدا ہورہی ہے۔

فارمر پروڈیوسر کمپنی کے علاوہ جو صرف 2020 میں تشکیل دی گئی تھی، بلاک کے قبائلی پہلے سے ہی  ترووانملائی ضلع میں موجود  وان دھن   کیندروں، جوادھو وی ڈی وی کے  جمو نارمارتھو  ڈی وی کے اور کوٹا تھور  وی ڈی وی کے ممبر تھے۔ ایف پی اور کے تحت یہ کام جاری ہیں۔

جواھو ہلز پروڈیوسر کمپنی اس مقصد کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے کہ اس میں شامل قبائلیوں کا معیار زندگی اور سماجی  حیثیت بہتر ہو۔  یہ ایک مثال ہے کہ ون دھن دھن قبائلی اسٹارٹ اپ کس طرح ملک بھر کے قبائلی لوگوں کی معاش اور آمدنی  کو بہتر  بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس، اسی اسکیم کا ایک جزو  جنگل میں مبنی قبائلی کے لئے پائیدار معاش کی تخلیق کو آسان بنانے کے لئے ون دھن  کیندر قائم کرکے قدرتی جنگلات کی پیداوار کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کا پروگرام ہے۔ یہ قبائلی  جمع کرنے والوں  اور جنگل میں رہنے والوں اور گھریلو قبائلی کاریگروں کے لئے روزگار کے ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔

دوس سال سے بھی کم عرصے میں 37،904 ون دھن سیلف ہیلپ گروپ  جو کہ  300 جنگل میں رہنے والوں کے  2275 سن دھن وکاس مرکز کلسٹروں میں شامل ہیں، جو آج تک ٹریفڈ نے منطور کیا ہے۔ ٹریفڈ کے مطابق  ایک عام ون دھن سیلف ہیلپ گروپ  میں 20 قبائلی  ارکان  شامل ہیں۔

ٹرائفڈ ہنر کی ترقی اور مائیکرو انٹرپراینور شپ پروگرام کو بھی بڑھا رہا ہے ۔ قبائلی معاش کے پروگرام کے ساتھ۔  مختلف  وزارتوں اور محکموں جیسے  وزارت دیہی ترقی ، وزارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کارباری اداروں  وزارت فوڈ پروسیسنگ  انڈسٹریز  ، وزارت آیوس کے ساتھ تبادلہ شروع کیا گیا ہے۔

وزارت زراعت اور خاندانی بہبود کے ساتھ، ٹرائفڈ 8 ریاستوں جیسے چھتیس گڑھ، گجرات ،ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، کرناٹک، تمل ناڈو  ، آندھراپردیش، اور اوڈیشہ میں 14 ہنی ایف پی اوز  کی تشکیل  کے لئے کام کرے گی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7824



(Release ID: 1745663) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Bengali , Hindi