وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 75 ویں آزادی کے موقع پر ورچوئل طریقہ سے اہم تقریبات کا آغاز کریں گے

Posted On: 12 AUG 2021 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍اگست 2021

اہم جھلکیاں:

  • مسلح دستے اور وزارت داخلہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’منانے کیلئے ملک گیر سطح پر تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
  • رکشا منتری کل یوم آزادی سے متعلق اہم تقریبات کا ورچوئل طریقہ سے آغاز کریں گے۔
  • تقریبات میں مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا جانا ،پروڈکٹ /فیسلٹی لانچ،مجسموں کی صفائی ستھرائی ، سابق فوجیوں کیلئے جن سمپرک ابھیان ،بہادری کے کارناموں سے متعلق کتاب لانچ کرنا شامل ہے۔

 

مسلح دستے اور وزارت دفاع کی مختلف تنظیمیں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’کے طور پر 75ویں یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے ملک بھر میں مختلف قسم کی تقریبات کا انعقا کررہے ہیں۔رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 13 اگست 2021 کو نئی دہلی سے ورچوئل طریقہ سے مختلف اہم تقریبات کا رسمی طور پر آغاز کریں گے۔ یوم آزادی 2021 سے قبل درج ذیل تقریبات کا آغاز کیا جائے گا:

  • 75 پاسز /مقامات پر قومی پرچم لہرایا جائے گا:آزادی کی 75ویں سالگرہ منانے کیلئے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او)ملک میں 75 اہم پاسز اور مقامات پر قومی پرچم لہرائے گی اور سرحدی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے سلسلے میں اپنے عزم کا مظاہرہ کرے گی۔ بی آر او کی 75 ٹیمیں 13 اگست 2021 کو ان دور دراز کے پاسز سے روانہ ہوں گے۔ان میں سب سے اہم ’اُملنگ لاپاس’ہے جو شمالی لداخ میں دنیا کی سب سے اونچی ایسی سڑک ہے جس پر گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔یہ 19ہزار 3 سو فٹ کی اونچائی پر ہے۔قومی ترنگا پرچم بھی بنیادی ڈھانچے کے اہم مقامات یعنی اٹل ٹنل روہتانگ اور شمال مشرق میں ڈھولا سادیابرج کے ساتھ ساتھ دوست ممالک میں بھی لہرایا جائے گا۔
  • جزائر میں قومی پرچم لہرایا جائےگا:انڈین کوسٹ گارڈ 15 اگست2021 کو ملک بھر کے سو جزائر میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’کے ایک حصہ کے طور پر قومی پرچم لہرایا جائےگا۔اس کیلئے کارروائی 13 اگست 2021 کو شروع ہوگی۔
  • فریڈم رن:بھارتی بحریہ کے اہلکار اور ان کے خاندانی افرادنیول آفیسرز میس ورونا نئی دہلی میں فریڈم رن میں شرکت کریں گے۔رکشا منتر ورچوئل طریقہ سے جھنڈی دکھا کر فریڈم رن کو شروع کریں گےجو کہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’منانے کیلئے 13 اگست 2021 کو ملک بھر میں شروع کئے جانے والے فٹ انڈیا رن 2.0 کا ایک حصہ ہے۔
  • فوج کی مہم:ملک کے شہریوں نے فخر اور اس اعتماد کے احساس کو بھرنے کیلئے کہ ہندوستانی فوج ہر طرح کے خطے اور آب و ہوا میں ملک کی حفاظت کیلئے عہد بند ہے،فوج کی ٹیمیں اس یادگار موقع پر 75پہاڑی دروں کو پار کریں گی۔ان دروں میں لداخ خطے کا سیسرلا پاس کرگل خطے میں اسٹاک پوچن اتراکھنڈ میں ساتو پنتھ اور ہرشل سکم میں فیم کرنلا اور اروناچل پردیش کے توانگ خطے میں پوائنٹ 4493 شامل ہیں ۔رکشا منتر 13 اگست 2021 کو جھنڈی دکھا کر اس کا آغاز کریں گے۔
  • مجسموں کی صفائی ستھرائی:اب ملک کے مجاہدین آزادی اور بہادروں کو بھارت کی آزادی میں ان کے گراں قدر رول کیلئے خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) ملک بھر میں ‘سوتنترتا سینانیوں کو نمن’تقریب کا انعقاد کرےگی۔این سی سی کیڈٹ 825 این سی سی بٹالینوں کے ذریعہ اختیار کئے گئے 825 مجسموں کی صفائی ستھرائی اور رکھ رکھاؤ کےکام انجام دیں گے۔
  • گیلنٹری ایوارڈ س پورٹل کیلئے کراؤڈ سورسنگ موڈیول :بہادری کا انعام حاصل کرنے والوں کے اعزاز اور عوام خصوصی طور پر نوجوانوں کو تحریک دینے کیلئے گیلنٹری ایوارڈ پورٹل (https://www.gallantryawards.gov.in/) کے ساتھ تعامل کیلئے ‘گیلنٹری پیڈیا آف ایوارڈیز’ لانچ کیا جائے گا۔اس پورٹل پر لوگ انعام یافتگان کے بارے میں اپنا مواد شیئر بھی کرسکیں گےجس سے اس پورٹل کی افادیت اور دلچسپی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔یہ پورٹل بہادری کا انعام حاصل کرنے والے بہادروں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرانے اور بہادری کا جشن منانے کیلئے ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔
  • بہادری کے کارناموں سے متعلق کتاب:1971 میں بھارت کی فتح کی یادگار منانے کیلئے رکشا منتری ایک کتاب بعنوان‘ڈیڈس آف گیلنٹری’لانچ کریں گے۔اس کتاب میں 20 چنندہ جنموں کی تفصیل دی گئی ہےاور ہندوستانی فوجیوں کی بہادری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
  • دفاعی پروڈکٹ:دفاعی برآمداد کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور اسے وسعت دینے کیلئے رکشا منتری مختلف پروڈکٹ/فیسلٹی لانچ کریں گے۔ ‘آف دی شیلف’برآمدات کیلئے تیار دفاعی مصنوعات کا پورٹ فولیو لانچ کیا جائےگا،جس کا آغاز گوا شپ یارڈ لمیٹیڈ (جی ایس ایل ) کے ذریعہ فاسٹ انٹر سیپٹر کشتی سے کیا جائے گا۔لانچ کی جانے والی دیگر مصنوعات میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ(بی ای ایل)کے ذریعہ مختلف ٹرانس ڈیوسرز اینڈانڈر واٹر آلات تیار کرنے کیلئے ٹرانس ڈیوسر مینو فیکچرنگ اینڈ پروڈکشن فیسلٹی اور بی ای ایل کے ذریعہ تیار کردہ آکسیجن کنسنٹریٹرشامل ہیں،جوکہ مریضوں کو 90۔95 فیصد خالص آکسیجن فراہم کرانے کیلئے ہوا سے آکسیجن مولی کیول کو فلٹر اور کنسنٹریٹ کریں گے۔
  • جن سمپرک ابھیان:سابق فوجیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک او رپہل کے طور پر جن سمپرک ابھیان شروع کیا گیا ہے،جس میں ہر ایک متعلقہ ضلع سینک بورڈ کے نمائندے ایک منظور شدہ  ای ایس ایم ایسو سی ایشن انڈین ایکس سروس مین لیگ کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جس میں ملک بھر کے 75 اضلاع میں ای ایس ایم برادری کے ساتھ ایک ساتھ بات چیت کی جائے گی۔اس کا مقصد سابق فوجیوں کے مسائل کو مقررہ مدت کے اندر حل کرنا ہے۔
  • تالابوں اور جھیلوں کی صفائی ستھرائی:پانی زندگی ہے،اس اہم وسیلے کے تحفظ کی اہمیت کے پیش نظر جنا ب راجناتھ سنگھ انبالہ چھاؤنی میں پٹیل پارک لیک پر کام کا افتتاح کرتے ہوئے  62 چھاؤنیوں میں 75 تالابوں اور جھیلوں کی صفائی کے کام کا جھنڈی دکھا کر آغازکریں گے۔تالابوں او ر جھیلوں کی صفائی ستھرائی مقررہ مدت میں مشن موڈ میں چلائے جانے والی پانی کے تحفظ کی مہم جل شکتی ابھیان کے زمرے میں شامل ہیں۔
  • ڈی آر ڈی او سائنسداں:ڈفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم یوم آزادی منانے کیلئے سرحدی علاقوں کے گاؤں میں جائے گی۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.7804



(Release ID: 1745360) Visitor Counter : 181


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi