وزارت دفاع

توثیق اور اختتامی تقریب مشق اندر -21

Posted On: 12 AUG 2021 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی 12 اگست2021:

بھارت اور روس  کی فوجوں کی مشترکہ مشق اندر کی اختتامی تقریب 12اگست 2021کو منعقد کی گئی ۔اس فوجی مشق کا مقصد دونوں فوجوں کو ایک دوسرے کی  آپرینشنل پلاننگ ،کارروائیوں ،جنگی مشق  اور بین الاقوامی دہشت گردگروپوں کے خلاف  مشترکہ  آپریشن  کی انجام دہی سے  واقف کرانا تھا۔فوجی مشق  کے دوران مشترکہ تربیت میں حصہ لیتے ہوئے  دونوں فوجوں کے  250 فوجیوں کی دوٹکڑیوں نے  انتہائی جوش اور اپنے پیشہ ورانہ  انداز کا مظاہرہ کیا۔مشق کے  آخری مرحلہ کے دوران میکانائزڈ فورسز  اور خصوصی دستوں نے  انٹگریٹیڈ لائیوفائرنگ  اور خصوصی مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا،ان میں شہری علاقوں میں باغیوں  کے صفائے  کی مہم بھی شامل تھی ۔اس دوران فوجیوں نے  نہ صرف  ایک دوسرے کی تنظیموں کے بارے میں سیکھا، بلکہ اقوام متحدہ  کے رہنما اصولوں کے تحت  امن کے قیام کے آپریشن میں اپنائے جارہے  خیالات  اور بہترین روایات کا بھی  تبادلہ کیا۔

یہ فوجی مشق انتہائی کامیاب رہی  اور اس دوران ٹریننگ میں حصہ لیکر دونوں ملکوں کے فوجیوں کو اہم  سبق سیکھنے کو ملاہے ۔فوجی مشق کے دوران دونوں ٹکڑیوں کے  درمیان  پیداہوئی ہم آہنگی یقینی طورپر فوجوں کے بیچ  باہمی اعتماد کو بڑھانے میں مددگارہوگی ۔اس طرح کی مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد بھارت اور روس کے بیچ  رشتوں کو مضبوط کرنے کےلیے  ایک  اہم قدم ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic112AugRE4V.JPG

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic212Aug39UN.jpeg

 

************

 

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7791)


(Release ID: 1745321) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil