سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندستان میں عالمی صحت تنظیم کی موجودہ چیف سائنس داں ڈاکٹر سوامیا سوامی ناتھن نےمرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور کووڈ وبا سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا
ہندستان نے اب تک کی سب سےتیز اور سب سےبڑی ٹیکہ کاری مہم چلائی ہے:
ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
12 AUG 2021 6:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12اگست 2021/ ہندستان میں عالمی صحت تنظیم-ڈبلیو ایچ او کی موجودہ چیف سائنس داں ڈاکٹر سوامیہ سوامی ناتھ نے آج سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر (آزادانہ چارج) ارتھ سائنس، وزیراعظم کےدفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن کے وزیر مملکت کے ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیند سنگھ سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر سوامیہ ایک مشہور طبی ماہر اور آئی سی ایم آر کی سابق سربراہ ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ موجودہ کووڈ وبا کے مختلف پہلوؤں کے علاوہ دیگر متعلقہ امور کی ایک تفصیلی سیریز پر گفتگو کی۔
آسانی سے دستیابی اور پہنچ کے ذریعہ استعمال ٹیکہ کاری کے اہم امور پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر سوامیہ نے کہا کہ بھلے ہی ٹیکہ وائرس کے اور اس کی مختلف شکلوں کے خلاف حفاظت مہیا کرنے میں مکمل طور سے اہل نہ ہو ، لیکن یہ یقینی طور سے کورونا وائرس سے امراض اور اس کی پیچیدگیوں کے خطروںکو کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔ جناب جتندر سنگھ نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذاتی طور پر مداخلت کرنے اور انکے ذریعہ روزمرہ کی نگرانی کے ساتھ ، ہندستان نے سب سے تیز اور سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر کی اپیل پر سماج کے تمام طبقوں کے لوگ تعاون کے لئے آگے آرہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندستان جیسے تنوع والے ملک میں جہاں پر مختلف قسم کی رواج نیز کئی عقیدتیں موجود ہیں، وہاں اتنی بڑی ٹیکہ کاری مہم سے شروع کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ جناب سنگھ نے کہاکہ یہ خیال رکھنا بے حد اہم ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندستان نے اس موقع پر بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی قابل ذکر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ایک سال کے اندر ہی ہم ایک سے زیادہ ویکسن تقسیم کرنے کی حالت میں ہیں اور دنیا کے دیگر ملک بھی ویکسن کے لئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں۔
کورونا کے خلاف ہندستان کی وسیع اور مختلف جنگ کی ستائش کرتےہوئے ڈاکٹر سوامی ناتھن نےکہا کہ آنےو الے مہینو ں میں بھی ہمیں اورچوکس رہنے کی ضرورت ہوگی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عام طور سے دیکھا جائے تو اب لوگ بھی پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ چوکس ہوگئےہیں اور محفوظ فاصلہ اور فیس ماسک کےاستعمال کووڈ کے تئیں مناسب برتاؤ پر عمل خودکی اپنی مرضی سے کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہمیشہ اپنے اہل وطن کو کووڈ سےمتعلق احتیاط کی امید کے بارے میں یاد دلانےکے لئے قدم اٹھاتےہیں اور انکے ذریعہ دیا گیا پیغام عوام کے درمیان ترغیب پیدا کرنےمیں اہم رول ادا کرتاہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7793
(Release ID: 1745320)
Visitor Counter : 217