قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت  کی اورنگ آبادمیں ایک انوکھی پہل


قبائلی خواتین وِرِکش بندھن منصوبے کے تحت گھریلو درختوں  کے بیج سے راکھی بنارہی ہیں

Posted On: 11 AUG 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

اہم سرخیاں:

  • ورکش  بندھن منصوبے کے تحت اورنگ آبادکی  1100 قبائلی خواتین  رکشا بندھن کے لئے گھریلو  درختوں کے بیج سے  راکھیاں  بنارہی ہیں۔  یہ جنگلاتی احاطے  کو بڑھانے اور آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں  اہم شراکت دار ہے۔
  • مہیلا کسان منچ کے 1100 ارکان نے دیسی بیجوں سے راکھی بنانے کا سوچا۔
  • گئو آدھارت روایتی کاشتکاری پراجیکٹ کا مقصد قبائلی برادریوں کے روایتی ماحولیاتی علم کو محفوظ اور زندہ کرنا اور انہیں کیمیائی کاشتکاری کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔
  • ایک دفعہ استعمال کے بعد مٹی میں بیج بویا جا سکتا ہے۔ اس سے ماحولیات کو فائدہ ہوتا ہے اور اس منصوبے سے وابستہ قبائلی خواتین کو روزگار ملتا ہے۔

ایک انوکھے اقدام ، قبائلی امور کی وزارت نے اورنگ آباد ، مہاراشٹر میں آرٹ آف لیونگ کے اشتراک سے ورکش بندھن پروجیکٹ شروع کیا۔ اس میں 1100 قبائلی خواتین رکشا بندھن کے لیے دیسی درختوں کے بیجوں سے راکھی بنا رہی ہیں۔ جنگلات کا احاطہ بڑھانے اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں یہ ایک منفرد شراکت ہے۔

یہ اقدام اکتوبر 2020 میں آرٹ آف لیونگ کو دی گئی اس منصوبے کی قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے منظوری کا حصہ ہے جس میں اورنگ آباد کے 10 دیہات کے 10 ہزار قبائلی کسانوں کو گئو-آدھارت کاشتکاری تکنیک کی بنیاد پر پائیدار قدرتی کاشتکاری کی تربیت دی جا رہی ہے۔ مہیلا کسان منچ کے 1100 ارکان نے دیسی بیجوں سے راکھی بنانے کا سوچا۔

پروجیکٹ کو پرکشش بنانے کے لیے ، قبائلی امور کی وزارت نے ایک ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا جس میں آرٹ آف لیونگ کے شری شری روی شنکر بھی موجود تھے۔ آدیواسی کسان مہیلا منچ کی خواتین نے بیجوں سے بنی راکھی کے کئی نمونے دکھائے اور راکھی بنانے کے عمل کے بارے میں معلومات بھی دیں۔

جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نیول جیت کپور اور جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر محترمہ یتیندر پرساد نے قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر کپور نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن سے جڑا ہوا ہے ، تاکہ قبائلی کسانوں میں خود انحصاری کا جذبہ پیدا ہو۔ گئو آدھارت روایتی کاشتکاری کے منصوبے کا مقصد قبائلی برادریوں کے روایتی ماحولیاتی علم کو محفوظ اور زندہ کرنا اور انہیں کیمیائی کاشتکاری کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

نامیاتی کاشتکاری میں قبائلی کسانوں کے کردار اور راکھی بنانے میں قبائلی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے شری شری روی شنکر نے کہا کہ فضائی آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے جن شکتی ، راجیہ شکتی اور دیو شکتی  کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جو اس منصوبے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نامیاتی کاشتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور قبائلی کسانوں ، سماجی کارکنوں اور اس منصوبے سے وابستہ عہدیداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دیگر ریاستوں میں بھی کئے جانے چاہئیں۔

راکھیاں دیسی بیجوں سے بنائی جاتی ہیں جو قدرتی طور پر رنگے ہوئے ، نرم دیسی ، غیر زہریلے ، بایوڈیگریڈیبل کپاس پر چپکے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایک بار استعمال کرنے کے بعد بیج مٹی میں بویا جا سکتا ہے جس سے ماحولیات کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہزاروں درخت لگائے جانے کی توقع ہے اور اس منصوبے سے وابستہ قبائلی خواتین کو روزگار ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016MH5.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MSG8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z3PL.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046MRD.jpg

 

جناب آشیش بھوٹانی ، ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت زراعت، حکومت ہند ، ناگپور ، مہاراشٹر پولیس کے انسپکٹر جنرل ، جناب چرنجیوی پرساد نے اورنگ آباد کے قبائلی کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسان نہ صرف نامیاتی کاشتکاری کے ذریعے فطرت کو بچا رہے ہیں بلکہ ماحولیات کی حفاظت بھی کر رہے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر پربھاکر راؤ نے بتایا کہ کس طرح اس منصوبے نے علاقے کے قبائلی کسانوں کی زندگی بدل دی ہے اور قبائلی خواتین پرجوش طریقے سے اس منصوبے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ آف لیونگ نامیاتی کاشتکاری اور دیسی بیجوں کو بچانے اور جنگلات کا احاطہ بڑھانے کے لیے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت قبائلی امور اور آرٹ آف لیونگ دور دراز علاقوں میں قبائلی بچوں کی تعلیم کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہے اور جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کے لیے آگاہی پروگرام چلا رہی ہے۔

 

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U-7766


(Release ID: 1745090) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Marathi , Hindi