تعاون کی وزارت
زرعی شعبے میں کواپریٹو سرگرمیوں کو بڑھاوا
Posted On:
11 AUG 2021 6:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی12 اگست2021: سینٹرل سیکٹر انٹی گریٹیڈ اسکیم کے تحت زرعی کوآپریشن (سی ایس آئی ایس اے سی)اسکیم کو نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این سی ڈی سی ) کی معاونت حاصل ہے تاکہ مختلف زرعی اور اس سے وابستہ سرگرمیوں کے لئے کوآپریٹو سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی ،ترقی اور فائنانسنگ کی جاسکے ۔ زرعی مصنوعات کی فراہمی کے علاوہ کوآپریٹو سوسائٹی کو ریاست کے ٹرم لون کے زمرے کے لحاظ سے 15سے 25 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ حکومت ،قومی زرعی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا ( این اے ایف ای ڈی ) کی خریداری کے کاموں کی بھی ضمانت دیتی ہے۔
سی ایس آئی ایس اے سی اسکیم کے تحت ان کسانوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے ، جو مختلف قسم کے کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبر اور ملازم ہیں ۔ نیشنل کوآپریٹو یونین آف انڈیا (این سی یو آئی ) اور نیشنل کوآپریٹو ٹریننگ کونسل ( این سی سی ٹی ) کے ذریعہ یہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ حکومت پردھان منتری اَنّ داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم آشا ) مہم کو نافذ کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت مل سکے ۔ اس اسکیم کے تحت محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود ( ڈی اے اور ایف ڈبلیو ) دالوں ، تیل کے بیجوں اورکھوپرا کی خریداری کے لئے پرائز سپورٹ اسکیم نافذ کرتی ہے۔ تیل کے بیجوں کے لئے ڈی اے اور ایف ڈبلیو پرائز ڈفی سینسی پیمنٹ اسکیم ( پی ڈی پی ایس ) بھی نافذ کرتا ہے۔
زرعی بنیادی ڈھانچے کا فنڈ ( اے آئی ایف ) کے تحت پرائمری ایگری کلچر کوآپریٹو سوسائٹی ( پی اے سی ایس ) کوآپریٹو ایف پی اوز ، مارکیٹنگ کو آپریٹو سوسائٹیز اور دیگر کو فصل کے بعد کے انتظام کے لئے انفراسٹرکچر اور گروپ زرعی وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔
حکومت ،اےا ٓئی ایف اسکیم کے ذریعہ ملک میں زرعی بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے کوآپریٹو سوسائٹیز خصوصاََ پی اے سی ایس کی شراکت بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔
کوآپریشن کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-7767
(Release ID: 1745074)
Visitor Counter : 174