خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ جمرات کی صبح طے شدہ اسرو کا تازہ ترین لانچ ایک جدید ترین ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ہے


انہوں نے کہا کہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ-ای او ایس -03 ایک بہترین چست ارتھ آبزرویٹری ہےجو ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کے دوسرے لانچ پیڈ سے لانچ کیا جارہا ہے

Posted On: 11 AUG 2021 7:20PM by PIB Delhi

 

 

 

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنولوجی ؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ارتھ سائنس ؛ ایم او ایس ،پرسونل ،عوامی شکایات ،پنشن ،جوہری توانائی اور خلا ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اسرو کا تازہ ترین لانچ ایک جدید ترین ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ہے۔

انڈین اسپیس ریسرش آرگینازیشن (اسرو) کی جانب سے جمعرات کی صبح کو طے پرعزم لانچ کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ای او ایس -03 ایک بہترین فرتیلی ارتھ آبزرویٹری ہے،جو ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کے دوسرے لانچ پیڈ سے لانچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسے جی ایس ایل وی –ایف  10 جیو سنکرونیس ٹرانسفر اوربٹ میں رکھا جائے گا۔اس کے بعد سیٹلائٹ اپنے آن-بورڈ پروپولزن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے جیو اسٹیشنری اوربٹ تک پہنچ جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XV3.jpg

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ارتھ آبزرویٹری سیٹلائٹ (ای او ایس) کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وقفے وقفے سے دلچسپی کے حامل بڑے علاقے کے حقیقی وقت کی تصاویر فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قدرتی آفات ،اچانک ہونے والے واقعات  کے ساتھ ساتھ کسی بھی قلیل مدتی واقعہ کی  فوری نگرانی میں مدد ملے گی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سائنس اور ٹیکنولوجی کو عام آدمی کے فائدے کے استعمال کرنے اور کاروبار میں آسانی کےلئے استعمال کرنے کے نظریے  کو مدنظر رکھتے ہوئے ،مختلف شعبوں بشمول زراعت،جنگلات،آبی ذخائر کے ساتھ ساتھ آفات کی وارننگ،سائکلون مانیٹرنگ ،بادل پھٹنے یا طوفان کی نگرانی وغیرہ کےلئےنیا سیٹلائٹ  اہم معلومات حاصل کرنے کے قابل ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا  کہ جب سے جناب نریندر مودی نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے ،ہندوستانی کی ہر وزارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ہرعمل میں مقامی ٹیکنولوجی کو نافذ کرنے کی مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کے نظریے ’آتم نربھر بھارت‘ کے مطابق ہے۔

جہاں تک خلائی ٹیکنالوجی کا تعلق ہے ، زندگی کے ہر شعبے میں خلائی ٹیکنالوجی کے متنوع استعمال کو آج دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہمارے تجربات  کا اشتراک دنیا کے چند اہم خلائی ٹیکنالوجی اداروں کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7758



(Release ID: 1744944) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Telugu