وزارت دفاع

سورنم وجے ورش فتح کی مشعل انڈومان نکوبار جزائر پہنچی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 AUG 2021 4:16PM by PIB Delhi

 

  • فتح کی مشعل سمندری سفر کے حصے کے طور پر نارکونڈم اور بیرن آئی لینڈز لے جائی گئی۔
  • ہٹ بے میں یہ مشعل عوام کے دیدار کے لئے رکھی جائے گی۔
  • پورٹ بلیئر میں یوم آزادی کی تقریبات میں یہ مشعل عامل  ہوگی۔
  • پندرہ اگست سے سفر کے اگلے مرحلے میں یہ جنوبی جزائر پہنچائی جائے گی۔

1971 کی جنگ میں ہندوستان کی فتح کی یاد کے پچاس سال مکمل ہونے پر سونم وجے ورش کی فتح کی مشعل نے انڈومان نکوبار جزائر کا سفر طے کیا ہندوستانی بحریہ کے لینڈنگ کرافٹ پوٹیلٹی (آئی این۔luc)58پر رکھی گئی مشعل کے ہمراہ آئی این ایس سوریہ اور آئی این۔ ایل سی یو۔54 بھی ہیں اور یہ مشعل انڈومان نکوبار جزائر کے مشرق میں واقع نارکونڈم کے راستے لائی گئی۔ یہ مشعل ہندوستان کے واحد فعال آتش فشاں بیرن آئی لینڈز سے بھی گزری۔ مشعل جب فلیٹ راک سے گزررہی تھی تو آتش فشاں سے لاوا/گیس کا اخراج جاری تھا۔

فتح کی مشعل ہٹ بے پہنچے گی جہاں اسے عوام کے دیدار کے لئے رکھا جائے گا اور ہندوستانی ساحلی محافظوں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوگی۔ ہٹ بے میں پورے ایک دن عوام کی نمائش کے بعد مشعل کو پورٹ بلیئر واپس لایا جائے گا جہاں یہ یوم آزادی کے پریڈ میں شامل ہوگی۔ یہ پریڈ نیتا جی سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم میں ہوگی یوم آزادی کی تقریبات کے بعد مشکل کے سفر کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا اور یہ پندرہ اگست 2021 کی شام میں جنوبی جزائر کی جانب روانہ ہوگی۔

****

U.No. 7746

ش ح۔رف۔س ا

 


(ریلیز آئی ڈی: 1744897) وزیٹر کاؤنٹر : 241
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी