سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
گداگروں کے لئے اسکیم
Posted On:
10 AUG 2021 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی11 اگست2021: سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے ایک اسکیم تشکیل دی ہے ،جس کا عنوان ہے‘‘ مسکرائیے – ذریعہ معاش کے لئے حاشیہ پر پڑے افراد اور صنعت کے لئے حمایت ’’ اس اسکیم میں ایک ذیلی اسکیم ‘ گداگری کے کام میں مشغول افراد کی جامع بازآبادکاری کے لئے مرکزی شعبے کی اسکیم ’ شامل ہے۔اس اسکیم کی توجہ اُن افراد کی باز آبادکاری ، طبی سہولیات کی گنجائش ، کاؤنسلنگ ، بنیادی دستاویز بندی ، تعلیم ، مہارت کی فروغ اور اقتصادی روابط پر توجہ مرکوز کرنا ہے، جو گداگری کرنے میں مشغول پائے جاتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت آئندہ 5 برسوں کے لئے مالیاتی اہداف ضمیمے میں منسلک کئے گئے ہیں۔
وزارت نے قومی پسماندہ طبقات کی مالیاتی اورترقیاتی کارپوریشن ( این بی سی ایف ڈی سی ) کو 1.50 کروڑروپے کی رقم جاری کی ہے ، جو گداگری میں مشغول افراد کے لئے مہارت کے ترقیاتی پروگرام منعقد کرنے کے لئے ہے۔ ابھی تک گداگری کررہے 514 افراد کو مہارت کی فروغ کی تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔
نمبر شمار
|
سال
|
مطلوبہ فنڈز
(روپے کروڑ میں)
|
1.
|
2021-22
|
50.00
|
2.
|
2022-23
|
33.00
|
3.
|
2023-24
|
33.00
|
4.
|
2024-25
|
33.00
|
5.
|
2025-26
|
33.00
|
|
میزان
|
182.00
|
یہ معلومات آج لوک سبھا میں سماجی انصاف اوربااختیار بنانے کے وزیر مملکت جناب اے نارائنا سوامی نے ایک تحریر ی جواب میں فراہم کی ۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
U-7773
(Release ID: 1744748)
Visitor Counter : 156