امور داخلہ کی وزارت
سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر سے متعلق صورتحال
Posted On:
10 AUG 2021 6:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11اگست ، 2021 :
شہری ( ترمیمی ) قانون 2019 کا مقصد پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہندو، سکھ ، بودھ ، جین پارسی اور عیسائی فرقوں سے تعلق رکھنے والے ان مہاجرین کو شہریت عطا کرنے ،میں سہولت پیدا کرنا ہے جو 31.12.2014 سے پہلے بھارت میں داخل ہوئے ہیں اور جنہیں مرکزی حکومت کے ذریعہ یا پاسپورٹ ( بھارت میں داخلہ ) قانون – 1920 کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ ( 2 ) کی شق ( سی ) کے تحت ، یا غیر ملکیوں سے تعلق سے متعلق قانون 1946 کے ضابطوں کے اطلا ق سے ، یا اس کے تحت بنائے گئے کسی بھی ضابطہ یا حکم کے تحت مشتشنٰی قرار دیا گیا ہے ۔
شہریت ( ترمیمی ) قانون 2019 کو 12.12.2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا ۔ اور یہ قانون 10.10.2020 سے نافذ ہو گیا ہے ۔
اب تک، حکومت نے قومی سطح پر بھارتی شہریوں کا قومی رجسٹر ( این آر آئی سی ) تیار کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔
اس کے علاوہ ، حکومت نے 2021 کی مردم شماری کے پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ شہریت سے متعلق قانون 1955 کے تحت آبادی کے قومی رجسٹر ( این پی آر ) کو تازہ ترین بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، این پی آر کو تازہ ترین بنانے کے عمل کے دوران ہر خاندان اور فرد سے متعلق سماجی اعدادو شمار اور دیگر متعلقہ خصوصیات کو تازہ ترین / جمع کیا جائے گا ۔ اس مشق کے دوران کوئی بھی دستاویز جمع نہیں کی جائے گی ۔ البتہ ، کووڈ – 19 عالمی وبا کی وجہ سے این پی آر اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ۔
*************
( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(
U. No.7711
(Release ID: 1744744)
Visitor Counter : 683