وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے ناقابل یقین انڈیا سیاحتی تسہیل کار/ناقابل یقین انڈیا سیاحتی گائڈ کاسرٹیفکیٹ پروگرام شروع کیا ہے

Posted On: 10 AUG 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اگست 2021:

کلیدی جھلکیاں:

  • یہ نظام امیدواروں کے لیے بنیادی جدید (آئی آئی ٹی ایف-ورثہ اور مہم جوئی)، بولی جانے والی زبان اور  ریفریشر کورسیز فراہم کرے گا۔
  • وزارت سیاحت، سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے لسانی سیاحتی تسہیل کاروں (ایل ٹی ایف) کو تربیت دینے کے لیے 6 ہفتوں کے (آف لائن) کورسیز کا انعقاد کر رہی ہے جن  میں ڈچ، جرمن، فرینچ، جاپانی، چینی وغیرہ جیسی زبانیں شامل ہیں۔

وزارت سیاحت  پہلے ہی ناقابل یقین انڈیا سیاحتی تسہیل کار / ناقابل یقین انڈیا سیاحتی گائیڈ(آئی آئی ٹی ایف/آئی آئی ٹی جی)، کا سرٹیفکیٹ پروگرام پہلے ہی شروع کرچکی ہے، جو ایک ایسا ڈیجیٹل ا قدام ہے جس کا مقصد ملک بھر میں تربیت یافتہ اور پیشے ورانہ سیاحتی تسہیل کاروں کا ایک پول وضع کرنا ہے۔ وزارت کا ایک خود مختار ادارہ انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹورم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)، اس پروگرام کے لیے نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔

 یہ پروگرام یکم جنوری 2020 کو شروع ہوا تھا۔ یہ نظام امیدواروں کے لیے بنیادی نیم جدید (آئی آئی ٹی ایف- ورثہ اور مہم جوئی)، بولی جانے والی زبان اور ریفریشر کورس بھی فراہم کرے گا۔ آئی آئی ٹی ٹی ایم کی جانب سے کورس کے مشمولات کو تیار کرنے کے لیے معروف یونیورسٹیوں سے  مواد حاصل کیا جارہا ہے۔ امیدوار ان آن لائن کورسیز کو کئی سے بھی اور کسی بھی وقت نیز اپنی رفتار سے پورا کرسکتے ہیں۔ مختلف ڈیجیٹل آلات سے ان آن لائن کورسیز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کورس کی کامیابی سے تکمیل پر امیدوار پیشے ورانہ طو رپر تصدیق شدہ سیاحوں کی سہولت فراہم کرے گا  جو سیاحوں کو معلومات کی  تشہیر کرنے، ملک کے تئیں ان میں دلچسپی پیدا کرنے اور تجرباتی سیاحت فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

مزید برآں، وزارت سیاحت 6 ہفتوں کے لسانی (آف لائن) کورسیز کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ڈچ، جرمن، فرینچ، جاپانی، چینی وغیرہ جیسی زبانیں شامل ہیں تاکہ  لسانی سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے والوں’سروس فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت کی تعمیر‘ (سی بی ایس پی) کو تربیت دی جائے۔ اس لسانی سیاحوں کے تسہیل کاروں کا بنیادی مقصد مختلف ممالک سے ہندوستان آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف غیر ملکی زبانوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا اور غیرملکی سیاحوں کے ساتھ ان کی ہی کی زبانوں میں مؤثر طریقے سے نپٹنے کے لیے موجودہ سروس تسہیل کاروں کی مہارت کو  اپ گریڈ کرنا ہے۔

وزارت سیاحت نے مقامی سطح پر گائڈس لائن جاری کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے لیے  اشاراتی رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں وزیر سیاحت جناب جے کشن ریڈی نے ایک تحریری میں جواب میں فراہم  کی۔

*****

U.No.7701

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1744589) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Telugu