سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں آر اینڈ ڈی میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے اور گزشتہ 10 برسوں کے دوران اس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے


انہوں نے کہا کہ حکومت آر اینڈ میں سرمایہ کاری کے واسطے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے مربوط کوششیں کررہی ہے

Posted On: 10 AUG 2021 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10  اگست 2021، سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا  کہ  گزشتہ برسوں میں  آر اینڈ ڈی  کے سلسلے میں  مجموعی اخراجات (جی ای آر ڈی) کے معاملے میں آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ  کیا گیا ہے اور  گزشتہ 10 برسوں کے دوران  بھارت کے جی ای آر ڈی  میں  تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

آج راجیہ میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت آبادی کے  فی ملین میں  کل وقتی  کے مساوی  (ایف ٹی ای)  ریسرچرز یا محققین کی تعداد  میں بھی  اضافے کا رجحان نظر آتا ہے۔ تازہ ترین آر اینڈ ڈی شماریات کے مطابق  2017 میں فی ملین لوگوں میں ایف ٹی ای محققین کی تعداد 218 سے بڑھ کر 255  ہوگئی تھی، جو کہ  سال 2000 میں 110 تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک  نے جی ای آر ڈی میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ  نجی شعبے کا ہوتا ہے جبکہ  بھارت میں  جی ای آر ڈی میں نجی شعبے کے حصے داری 40 فیصد سے کم ہے۔ حکومت جی ای آر ڈی  نجی شعبے کی  سرمایہ کاری کے  مقصد سے  مختلف ترغیبی اقدامات کے ذریعہ   مربوط کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت  آر اینڈ میں سرمایہ کاری کے واسطے  نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے  مربوط کوششیں کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت  آر اینڈ میں سرمایہ کاری کے واسطے  نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لئے  مربوط کوششیں کررہی ہے۔ کارپوریٹ  سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر)  کے ضابطے کے تحت  آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کے لئے  کارپوریٹ شعبے کو اجازت دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-7688                         


(Release ID: 1744574) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Punjabi , Telugu