صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دیہی اور شہری علاقوں میں نئے اسپتالوں کا قیام

Posted On: 10 AUG 2021 1:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10؍اگست2021: صحت و خاندانی بہبود کی وزارت ، قومی صحت مشن ( این ایچ ایم) کے توسط سے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد دستیاب کراتی ہے تاکہ وہ اپنے صحت نظام کو مضبوط بنا سکیں۔ ان میں ابتدائی صحت مراکز( پی ایچ سی)، کمیونیٹی صحت مراکز(سی ایچ سی) اور ضلع اسپتال (ڈی ایچ) شامل ہیں۔ ریاستی /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے صحت نگہداشت خدمات کو مساوی ، قابل رسائی اور سستی بنانے سے متعلق اہداف کو حاصل کرسکیں۔ اس کے لیے ہر سال صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جا تا ہے۔

جامع ابتدائی صحت نگہداشت کی سہولت دستیاب کرانے کی خاطر بھارت سرکار نے 2018 میں آیوشمان بھارت اسکیم کی شروعات کی تھی۔ اس اسکیم کے جزو کے طور پر 1.5 لاکھ آیوشمان بھارت –ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹرس (اے بی –ایچ ڈبلیو سی) ملک بھر میں قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ کام سب-ہیلتھ سنٹرس (ایس ایچ سی)، پرائمری ہیلتھ سنٹرس (پی ایچ سی)اور اربن پرائمری ہیلتھ سنٹرس (یو پی ایچ سی) کو اپ گریڈ کر کے کیا جا رہا ہے۔ یہ وہ صحت مراکز ہیں جو کمیونیٹی سطح پر انسدادی صحت نگہداشت اور فروغ صحت کا کام انجام دیتے ہیں۔

مذکورہ بالا اسکیم کے علاوہ پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا(پی ایم ایس ایس وائی)اور ہیومن ریسورسز فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (ایچ آر ایچ اینڈ ایم ای)جیسی دیگر اسکیموں کے ذریعہ ملک میں صحت کے شعبے کی بحیثیت مجموعی بہتری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی ایم ایس ایس وائی کا مقصد ایمس جیسے نئے ادارے قائم کرنا اور موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں کو اپ گریڈ کرنا ہے جبکہ ایچ آر ایچ –ایم ای کے ذریعہ صحت خدمات سے محروم علاقوں میں تیسری سطح کی صحت دیکھ بھال تک  رسائی کو بہتر بنانا اور صحت پیشہ وروں کی دستیابی اضافہ کرنا ہے۔

وبا کی روک تھام اور بندوبست کے لیے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ''انڈیا کووڈ-19ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پری پیئرڈنیس پیکج''کے تحت مدد دی جا رہی ہے۔ جس میں بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے لیے مدد، آکسیجن والے بستروں کی فراہمی، آئیسولیشن بیڈ، آئی سی یو اور انسانی وسائل ، دواؤں کی سپلائی وغیرہ شامل ہے۔ مالی سال 2020-21 کے دوران اس پیکج کے تحت ریاستوں کو 8147.28کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر ورکروں کے بیمہ کے لیے 110.60 کروڑ روپے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس طرح سے مجموعی طور پر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 8257.88 کروڑ روپے دستیاب کرائے گئے۔ تفصیلات ضمیمہ 1 میں دیکھیں۔

کابینہ نے 8جولائی 2021 کو 23،123 کروڑ روپے کی لاگت سے ''انڈیا کووڈ-19ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پری پیئرڈنیس پیکج –فیز –II''(ای سی آر پی –فیز – 2)کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد کووڈ-19سے پیدا شدہ خطرات کے تناظر میں انسدادی ، نشاندہی اور اس کے ردعمل سے متعلق اقدامات کرنا ہے۔ اس کا مقصد بھارت میں ایسے ہی صحت سے متعلق ہنگامی حالات کے لیے قومی صحت نظام کو تقویت دینا بھی ہے۔

مزید برآں، پانچویں مالیاتی کمیشن نے مقامی  انتظامیہ کے توسط سے آئندہ پانچ برسوں کے دوران مجموعی طور پر 70.051کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی بھی سفارش کی ہے تاکہ ابتدائی صحت نگہداشت نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

حکومت نیشنل کوالیٹی ایسورینس پروگرام(این قیو اے ایس)، کایا کلپ ایوارڈ اسکیم اور لکشیہ اینیشی ایٹیو کی  بہتر انداز میں نگرانی اور معیار کو بہتر بنانے سے متعلق خدمات پر کام کر رہی ہے۔  اس کی تفصیل ضمیمہ 3 میں دیکھیں۔

Please click here to see link

******************

ش ح  - م م - س ک  

U. NO. 7682



(Release ID: 1744391) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Telugu