وزارت دفاع

فضائیہ کے مرکزی اکاؤنٹس  آفیس کی پلیٹینم  جوبلی تقریر


فضائیہ کے سربراہ نے  ‘ اسپیشل ڈے کور ’ کا آغاز کیا

Posted On: 09 AUG 2021 5:12PM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ ( سی اے ایس ) ایئر  چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے  9 اگست 2021 کو ائیر فورس سینٹرل  اکاؤنٹس آفیس ( اے ایف سی اے او ) کا دورہ کیا تاکہ اس کا  پلیٹینم جوبلی سال   منا یا جا سکے ۔ اس  موقع  کی مناسبت سے  آرمی پوسٹل سرویس  کے اشتراک سے   ایک ‘ اسپیشل ڈے کور ’ کا اجرا کیا  گیا ۔

اے ایف سی اے او بھارتی فضائیہ کا اعلی ترین اکاؤ نٹنگ آفیس  ہے جو انڈین ائیر فورس کے سبھی رینکوں کے مابین تنخواہوں  اور بھتّوں  کی مرکزی طور پر تقسیم کے لئے ذمے دار ہے ۔ اس کے علاوہ یہ  ان کے لیجر اکاؤنٹس ، پروویڈینٹ  فنڈ اکاؤنٹس  کے رکھ رکھاؤ  اور  ریٹائر مینٹ تک  دیگر  فوائد کے اجرا کا کام بھی کرتا ہے ۔

اے ایف سی اے او کا قیام ‘ رائل اکاؤنٹس بیس ’ کے طور پر عمل میں آیا تھا  اور اس کی تشکیل 1945 میں بامبے میں ہوئی تھی ۔ یہ 1946 میں مدراس اور اس کے بعد 1947 میں نئی دہلی منتقل ہو گیا ۔

اے ایف سی اے او جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں  پیش پیش  رہا ہے  اور  اکاؤنٹنگ سے متعلق مسائل کو فوراً حل کر کے ائیر فورس عملے کے مورال کو بڑھانے کا مسلسل کام کرتا رہا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کی  آپریشنل صلاحیتوں   کو مضبوطی ملی ہے ۔

 سال 2020 کے دوران ‘‘ آپس سپورٹ رول ’’  میں اس کے شاندار تعاون کے لئے ، اے ایف سی اے او کو‘ چیف آف دی ائیر اسٹاف – یونیٹ سائٹیشن   ’ تفویض کیا گیا تھا ۔

 

*************

( ش ح ۔ م م۔ ر ب(

U. No.7667

 



(Release ID: 1744334) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil