وزارات ثقافت

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج ایک عالمی معیار کا او رملک بھر میں اپنی قسم کا واحد ادارہ ہوگا:مرکزی وزیر برائے ثقافت

Posted On: 09 AUG 2021 5:15PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • حکومت نے نوئیڈا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • تاریخی ورثے کا یہ ہندوستانی ادارہ عالمی معیار کی یونیورسٹی قرار پائے گا۔
  • آئی آئی ایچ میں آرٹس کی تاریخ، تحفظ، عجائب خانوں کے علم، دستاویزاتی مطالعات اور آثار قدیمہ میں ایم اے  اور پی ایچ ڈی کے کورسیز پڑھائے جائیں گے۔

حکومت نے نوئیڈا، گوتم بدھ نگر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے ہندوستان کی گراں مایہ ثقافتی ورثے اور اس کے تحفظ سے تعلق رکھنے و الے شعبہ جات میں اعلی تعلیم اور تحقیقی کام پر مثبت  اثر پڑے گا۔تاریخی ورثے میں اس ہندوستانی ادارے میں آرٹس کی تاریخ، فن پاروں کا تحفظ، عجائب خانوں کا علم،دستاویزاتی مطالعات، علم آثار قدیمہ ، احتیاطی تحفظ، کتبات کامطالعہ، سکوں  وتمغوں کامطالعہ اور مخطوطات کے مطالعے سے متعلق ایم اے اور پی ایچ ڈی کے کورسیز پڑھائے جائیں گے۔اس کے علاوہ  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج  یونیورسٹی  کےبرسر خدمت ملازمین اور طالبعلموں کے لئے کنزرویشن کی تربیتی سہولیات فراہم کرائی جائے گی۔

اس ادارے کو ایک یونیورسٹی کی حیثیت  دی جائے گی۔ اس کے لئے آثار قدیمہ کے ادارے(پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی)،  نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، نئی دہلی کے تحت چلنے والا اسکول آف آرکیول اسٹیڈیز، ثقافتی جائیداد کے  تحفظ کے لئےنیشنل ریسرچ لیبارٹری(این آر ایل سی) لکھنؤ، نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف آرٹ، آثار کاتحفظ  اور  عجائب گھروں کامطالعہ ،(این ایم آئی سی ایچ ایم )  اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار ڈی آرٹس(آئی جی این سی اے)،  نئی دہلی کی تعلیمی شاخ کو آپس میں مربوط کیاجائے گا۔ان تمام کو اس ادارے کے بہت سے اسکولوں کی حیثیت دے دی جائے گی۔

تاریخی ورثے کا یہ ہندوستانی ادارہ عالمی معیار کی ایک یونیورسٹی بن جائے گا۔جس کی پوری توجہ ہندوستان کے گراں مایہ اور روشن تاریخی ورثے کے تحفظ اور اس کی تحقیقات پر مربوط رہے گی۔اس کے ساتھ ساتھ یہاں  تحقیق و ترقی اور معلومات کی تقسیم ،  اس کے طلباءکی تعلیم اور ان سرگرمیوں میں بہتری لانا،  جو تاریخی ورثے سے جڑی ہوئی ہیں اور ہندوستان کی ثقافتی، سائنسی اور معاشی زندگی میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں،  اس کے  پروگراموں میں شامل ہیں ۔یہ ملک میں اپنی قسم کا تنہا ادارہ ہوگا۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیر برائے ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

 

( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7665



(Release ID: 1744329) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Punjabi