وزارت دفاع
دفاع سے متعلق پی ایس یوز کی شیئر ہولڈنگ
प्रविष्टि तिथि:
09 AUG 2021 3:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 اگست 2021، رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب این شنموگم کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت دفاع کے دفاعی پروڈکشن کے محکمے کے تحت دفاع سے متعلق ساز و سامان تیار کرنے والے سرکاری شعبے کے 9 ادارے (پی ایس یوز) درج ذیل ہیں:
- ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل)
- بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل)
- بی ای ایم ایل لمیٹیڈ
- بھارت ڈائنمک لمٹیڈ (بی ڈی ایل)
- مشر دھاتو نگم لمیٹیڈ (ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی)
- مژگاؤں ڈوک شپ بلڈر لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل)
- گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرنگ لمیٹیڈ (جی آر ایس ای)
- گوا شپ یارڈ لمیٹیڈ (جی ایس ایل)
- ہندوستان شپ یارڈ لمیٹیڈ (ایچ ایس ایل)
گزشتہ تین برسوں میں حکومت نے دفاع سے متعلق ساز و سامان تیار کرنے والے جن ڈیفنس پی ایس یوز میں اپنی حصے داری پہلے ہی کم ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
گزشتہ تین برسوں میں وزارت دفاع کے دفاعی محکمے کے تحت کام کرنے والے ان ڈیفنس پی ایس یوز کے نام جن میں حکومت نے اپنی حصے داری کم کی ہے
|
31 مارچ 2018 کو حکومت ہند کی حصے داری کا فیصد
|
اس وقت حکومت ہند کی حصے داری کا فیصد
|
|
1.
|
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل)
|
89.97
|
75.15
|
|
2.
|
بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل)
|
66.79
|
51.14
|
|
3.
|
بھارت ڈائنمک لمٹیڈ (بی ڈی ایل)
|
87.75
|
74.93
|
|
4.
|
مشر دھاتو نگم لمیٹیڈ (ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی ی)
|
100
|
74
|
|
5.
|
گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرنگ لمیٹیڈ (جی آر ایس ای)
|
100
|
74.50
|
|
6.
|
مژگاؤں ڈوک شپ بلڈر لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل)
|
100
|
84.83
|
|
7.
|
بی ای ایم ایل لمیٹیڈ
|
54.03
|
اسٹریٹجک طور پر سرمایہ نکالنے کا عمل جاری ہے
|
ڈیفنس پی ایس یوز سے سرمایہ نکالنے کام ان اداروں میں مالیاتی خود مختاری لانے ، عوام کی ملکیت کے لئے سہولت فراہم کرانے اور متعلقین کی جانب جوابدہی کے ذریعہ ان کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ اس سے شہریوں کو بھی ان تنظیموں کی دولت اور خوشحالی میں شرکت کا ایک موقع ملے گا۔
ایمرجنسی سمیت دفاعی شعبے کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے حکومت نے ملک کے اندر دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کے مقصد سے کثیر رخی کارروائی کی ہے۔ کام کاجی خود مختاری ، صلاحیت میں اضافے، ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنے اور آرڈیننس فیکٹریوں میں اختراع کے لئے حکومت نے سات ڈیفنس پی ایس یوز میں آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے کارپوریٹائزیشن کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ شپ یارڈز سمیت 9 ڈی پی ایس یوز اور نجی شعبے میں 542 دفاعی لائسنس، ایمرجنسی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ملک کے اندر دفاعی پروڈکشن میں تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7639
(रिलीज़ आईडी: 1744292)
आगंतुक पटल : 138