وزارت دفاع

بین الاقوامی سرحد پر  دراندازی کی کوششیں

Posted On: 09 AUG 2021 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9  اگست 2021،   رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج  راجیہ سبھا میں   ڈاکٹر  سسمت پارترا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حفاظتی دستوں/ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق  2021  (30 جون 2021 تک) کے دوران  دراندازی کے معاملات کی تعداد  اور  ہلاک ہونے والے اور پکڑے جانے والے دراندازوں کی تعداد درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

سرحد کا نام

دراندازی کی کوششیں

ہلاک ہونے والے درانداز

پکڑے جانے والے در انداز

1.

ہند۔ پاک سرحد

33

11

20

2.

ہند۔ بنگلہ دیش سرحد

441

1

740

 

اس کے علاوہ اس سال  (30 جون 2021 تک) ہند۔ نیپال سرحد پر11 غیر قانونی دراندازی پکڑ ے گئے ہیں۔ بھارت۔ چین سرحد سے دراندازی کےکسی معاملے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بھارت ۔میانمار سرحد پر  یکم فروری 2021 سے ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد  8486 میانمار کے شہری /پناہ گزیں  بھارت میں آئے ، جن میں سے  5796  کو واپس بھیج دیا گیا اور 2690 ابھی بھارت میں ہیں۔

سرحدی محفاظ دستوں کے ذریعہ  پکڑے گئے دراندازوں کو  متعلقہ ریاستی پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-7637

                          


(Release ID: 1744218) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Punjabi