خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین میں ڈجیٹل خواندگی
Posted On:
06 AUG 2021 5:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی09 اگست2021: الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت ، حکومت ہند ، ‘‘ڈجیٹل انڈیا پروگرام ’’ کے تحت پردھان منتری گرامین ڈجیٹل ساکشرتا ابھیان (پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے ) کے عنوان کے تحت ایک اسکیم پر عمل درآمد کررہی ہےتاکہ 31 مارچ 2022 تک 6 کروڑدیہی کنبوں (فی کنبہ ایک شخص) کا احاطہ کرکے دیہی بھارت میں ڈجیٹل خواندگی کو متعارف کرایا جاسکے جغرافیائی اعتبار سے مساویا نہ رسائی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ملک بھر کی 250000 گرام پنچایتوں میں سے ہر ایک پنچایت میں اوسطاََ 300-200 امیدوار وں کا اندراج کرنے کی گنجائش ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ڈجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے ۔خاص طور پر درج فہرست ذاتوں (ایس سی ) در ج فہرست قبائل (ایس ٹی ) غریب سے نیچے کی سطح پر زندگی گزارنے والےافراد جیسے معاشرے کے غیر اہم طبقات سمیت دیہی آبادی کو نشان زد کرکے یہ کام انجام دینا ہے۔ڈجیٹل طورپر خواندہ افراد ، کمپیوٹر س کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ ڈجیٹل آلات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ (جیسے ٹیبلیٹ ، اسمارٹ فون وغیرہ ) ای-میل بھیج سکتے ہیں اور موصول کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر مطالعہ کرسکتے ہیں، سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، معلومات حاصل کرنے کے لئے نیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں، نقدی کے بغیر لین دین کرسکتے ہیں اور اس طرح قومی کی تعمیر کے عمل میں سرگرم طور پر شرکت کرنے کے لئے اطلاعاتی ٹکنالوجی آئی ٹی کا استعمال کرسکتے ہیں۔
02 اگست 2021 تک تقریباََ 5.01 کروڑ مستفیدین کے نام فہرست میں شامل کئے گئے ہیں اور 4.21 کروڑلوگوں کو پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے کے تحت تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ابھی تک 2.59 کروکڑخواتین مستفیدین کا اندراج کیا جاچکا ہے جو کہ مجموعی طو رپر اندراج کئے گئے لوگو ں کا 52 فیصد ہے۔ درج بالا میں سے 1.78 کروڑ خاتون مستفیدین کو اسکیم کے تحت توثیق کی گئی ہے،جو کہ پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے کے تحت کل توثیق شدہ مستفیدین کا 54فیصد ہے۔اس کے علاوہ وزارت تعلیم کا اعلیٰ تعلیم کا محکمہ ، اطلاعاتی ومواصلاتی ٹکنالوجی ( این ایم ای آئی سی ٹی ) اسکیم ، سوویم ( نوجوان خواہشمند ذہنوں کے لئے سرگرمی سے علم حاصل کرنے کے لئے ویبس کا مطالعہ ) سوویم پربھا ،قومی ڈجیٹل لائبریری (این ڈی ایل )،ورچوئل لیب ، ای- پینترا ، نیٹ (ٹکنالوجی کے لئے تعلیم سے متعلق قومی اتحاد )وغیرہ کے ذریعہ تعلیم سے متعلق قومی مشن کا اہتمام کررہا ہے تاکہ ملک بھر کے طلبا کے لئے ای۔لرننگ کے ذریعہ معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے ۔
خواتین اور بچوں کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
U-7633
(Release ID: 1744049)
Visitor Counter : 146