محنت اور روزگار کی وزارت

آل انڈیا ایچ سی سی مزدور یونین اور ایچ سی سی لمیٹڈ کی انتظامیہ کے مابین جاری تنازع کو وزارت محنت و روزگار نے حل کیا


ایچ سی سی لمیٹڈ کا مینجمنٹ 9 مہینے کی مزدوری، ملازمت میں تخفیف کا معاوضہ، گریجویٹی کے ساتھ ساتھ 8.33 فیصد کے حساب سے بونس دینے کے لئے  بھی راضی ہوا

Posted On: 06 AUG 2021 6:08PM by PIB Delhi

آل انڈیا ایچ سی سی مزدور یونین کے ذریعہ میسرز ایچ سی سی لمیٹڈ کے مینجمنٹ کا ایک این ایچ اے آئی کے ٹھیکیدار کے خلاف تنازع ہوا تھا، جس میں 09 مہینے کے لئے 600 معاہدہ کے مزدوروں کو مالی سال 21-2020 کے لئے مزدوری کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات کافائدہ جیسے بونس اور مزدوری کے ساتھ  ملازمت میں تخفیف سے متعلق ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ٹھیکیدار کے ٹھیکہ کا کام 21 مئی کو ختم ہونے والا تھا اور اس دوران یونین نے ٹھیکہ پرکام کرنے والے سبھی مزدوروں کوقابل ادائیگی معاوضہ اور گریجویٹی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

معاملہ کو ڈی وائی سی ایل سی ( سی)، کولکاتا کے ذریعہ صلح کےلئے اپنی تحویل میں لیا گیا تھا اور ٹھیکیدار، یونین اور خصوصی تقرری کرنے  والے کو مدعو کرکے بات چیت کی گئی تھی۔ کئی مرتبہ کی بات چیت کے بعد مورخہ 05 اگست 2021 کو تقرری کرنے والے یعنی ٹھیکیدار اور یونین کےساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔ آجرخصوصی طور سے سبھی ٹھیکہ کے مزدوروں کو درج ذیل فوائد کی ادائیگی کرنے کے لئے راضی ہوا۔ ان میں 09 مہینے کی مزدوری کی ادائیگی، سبھی اہل مزدروں کو ملازمت میں تخفیف کئے جانے کامعاوضہ اور گریجویٹی کی ادائیگی، 8.33 فیصد کی شرح سے بونس کی ادائیگی، سبھی اہل مزدوروں کو مزدوری کے ساتھ چھٹی کی ادائیگی اور کووڈ کی پوری مدت کے لئے جب مزدور اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوسکے، انہیں اس مدت کی مزدوری کی ادائیگی کرنے پررضامندی شامل ہے۔

مستقبل میں  آجر پر کوئی مالی بوجھ اور کسی مقدمہ بازی کے بغیر پورا سمجھوتہ فریقین کی خواہش اور رضامندی کےساتھ  کیا گیا تھا۔

مذکورہ سمجھوتہ نے آجر کو 27 کروڑ کی ادائیگی کے لئے جوابدہ بنایا۔ فریقین نے تصفیے پرعمل درآمد سےمتعلق رپورٹ پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ورکرز یونین نے کولکتہ میں چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کے دفاتر کی جانب سے کئے گئے اس طرح کے مثبت اور فعال ریلیف پر مبنی عمل کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر جناب ڈی پی ایس  نیگی، چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) ملک بھر میں اس طرح کی کوششیں کرتے ہیں تاکہ کوئی بھی مزدور اپنےقانونی حقوق سے محروم نہ رہ سکے۔

 

******

 ( ش ح ۔س ک۔ف ر)

U- 7628



(Release ID: 1743985) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Punjabi