خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این ایف ایس اے کے تحت معاون تغذیہ

Posted On: 06 AUG 2021 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06  اگست-2021

مرکزی حکومت کی آنگن واڑی خدمات کے معاون تغذیہ سے متعلق پروگرام کے تحت خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی قانون 2013 کی دفعات 5،4 اور دفعہ 6 میں وضاحت کئے گئے استحقاق، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کوبچہ کی پیدائش کے بعد تین مہینے تک اور چھ ماہ سے  چھ سال تک کے ہر بچے کو فراہم کئے گئے ہیں۔

 معاون تغذیہ (این ایس پی) ایک سال میں تین سو دنوں کے لئےفراہم کی جاتی ہے ، ایس این پی، معاون غذا کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے، مکمل کھانے کی شکل میں نہیں۔ اوریہ بنیادی طور پر سفارش کردہ مقررہ غذا کے الاؤنس (آر ڈی اے) اوراوسطا یومیہ استعمال کی خوراک (اے ڈی آئی) کے درمیان فرق کو کم کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکز ایک سال میں تمام 365 دن تک کھلے نہیں رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس وزارت نےبموجب مواصلات مورخہ 13 جنوری 2021 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو رہنماہدایات بھی جاری کی تھیں۔ یہ ہدایات معاون تغذیہ کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کی غرض سے معیار کی یقین دہانی ، ڈیوٹی ہولڈرس کے کردار اور ذمہ داریاں، حصولیابی کے لئےطریق کار، آیوش سے متعلق عمومی تصورات کاانضمام اور  ‘‘پوشن ٹریکر’’ کے ذریعہ ڈیٹا کے بندوبست اوران کی نگرانی کے مقصد سے جاری کی گئی ہیں۔

خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین انرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

 

******

( ش ح ۔ع م۔ف ر)

U- 7614



(Release ID: 1743956) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Punjabi