خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی خدمات پر کووڈ کے اثرات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 AUG 2021 5:06PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آنگن واڑی سینٹرس کووڈ عالمی وبا کی وجہ سے بند ہیں ۔گراؤنڈ پر کوئی سروے کا منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے،کیونکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے انسانی بات چیت کم سے کم کردی گئی ہے۔البتہ آنگن واڑی مستفدین  کو لگاتارتغذیاتی مدد کو یقینی بنانے کیلئے  آنگن واڑی ورکروں  اور ہیلپرس 15 دن میں ایک بار مستفدین کے گھروں پر سپلیمنٹری تغذیہ تقسیم کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت نے مارچ 2021 میں پوشن ٹریکر کا آغاز کیا ہےتاکہ خدمات کی فوری نگرانی اور بندو بست کیلئے ڈاٹا تغذیوں کا استعمال کرکے سپلیمنٹری تغذیہ کی ریئل ٹائم مونٹرنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔

پوشن ٹریکر کے پاس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ،مستفدین فرنٹ لائن ،عہدہ داروں کی فیڈ بیک لینے کیلئے ایک مربوط ہیلپ لائن کی پرویزن ہے۔مارچ 2021 سے پوشن ٹریکر پر 50 ہزار سے زیادہ فیڈ بیک / سوالات وصول ہوئے ہیں،جنہیں حل کردیا گیا ہے۔

وزارت نے نئے پوشن ٹریکر کی ڈاؤن لوڈنگ /کام کاج کے معاملات کو حل کرنے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی امداد فراہم کرنے کیلئے نوڈل شخص کی تقرری سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک کمیونیکیشن بھیجا ہے۔

************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.7518


(ریلیز آئی ڈی: 1743951) وزیٹر کاؤنٹر : 125
یہ ریلیز پڑھیں: English