سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت۔ جرمن مشترکہ تحقیقی پروگرام کے ذریعہ ڈاکٹورل ڈگری حاصل کرنے کے لئے ابتدائی کیرئر ریسرچرز کے واسطے نئے موقع کا آغاز

Posted On: 07 AUG 2021 2:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7  اگست 2021،   بھارت۔ جرمنی کے محققین کے درمیان  مشترکہ تعاون کے پروجیکٹوں کے ذریعہ  ریسرچرز اور معلومات کے تبادلے کے لئے  ایک نئے پروگرام کو  دونوں ملکوں کے درمیان  نفاذ کے  رہنما خطوط پر دستخط کئے جانے سے  رسمی  شکل دی گئی ہے۔ اس سے  ابتدائی کیرئر ریسرچرز کو   مشترکہ تحقیقی پروگرام کے  ساتھ ساتھاسٹرکچرڈ تربیتی پروگرام  کے فریم ورک کے اندر ڈاکٹورل ڈگری  حاصل کرنے کے لئے  ایک موقع کا آغاز ہوا ہے۔

بھارت کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) اور جرمن ریسرچ آفس   (ڈی ایف جی)  میں  انٹرنیشنل ریسرچ ٹائمنگ گروپ (آئی آر ٹی جی) نامی پروگرام کے لئے رہنما خطوط پر دستخط کئے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان  بنیادی اور  عملی سائنس  سے متعلق  طویل مدت سے  جاری  تعاون  کو آگے بڑھایاجائے گا۔ یہ تعاون اکتوبر 2004 سے جاری ہے۔ ڈی ایس ٹی  کی بین الاقوامی دو طرفہ تعاون ڈویژن  کے سربراہ جناب ایس کے وارشنے  اور  ڈی ایس جی کے  کو آرڈی نیٹیڈ  پروگرامز اینڈ انفرا اسٹرکچرکے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اُلریکے ایکہوف نے  دستاویز پر دستخط کئے۔

مشترکہ پروگرام کے تحت   ہر ایک آئی آر ٹی جی کو  پروفیسروں کی دو چھوٹی ٹیموں کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ جن میں سے ایک بھارت میں ہوگی اور دوسری جرمنی۔ ہر ایک ٹیم میں مہارت رکھنے والے  پانچ سے 10 ارکان ہوں گے، جو  آئی آر ٹی جی کے  تحقیق کے اہم موضوع پر  ڈاکٹورل  طلبا  کو سپر وژن فراہم کرائیں گے۔

بھارت۔ جرمن آئی آر ٹی جی پروگرام   کی زیادہ سے زیادہ 9 برسوں تک  مدد کی جائے گی جو کہ  4.5 سال کی دو مدتوں میں تقسیم ہوگی۔ یہ ریسرچ کا مکمل پروگرام ہے جس کا مقصد   ایک اختراعی تحقیقی خیال ہر کا کرنا ہے جو  ایک اہم موضوع پر توجہ مرکوز کرے۔ یہ کام  ایک کامن فریم ورک میں  بتائے گئے  مشترکہ تحقیقی مفاد اور مقاصد  کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7594

                          



(Release ID: 1743806) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Marathi