صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 51.66 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے

پاس2.29کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا ہے

Posted On: 07 AUG 2021 12:07PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،07 اگست، 2021/

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی  ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

ویکسین کی خوراک

(07 اگست2021 تک)

سپلائی کی گئیں خوراک

51,66,13,680

ارسال کئے  جانے کے مرحلے میں

55,52,070

استعمال شدہ خوراک

49,74,90,815

باقی خوراک جو دستیاب ہے

2,29,36,394

ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، تمام ذرائع کے توسط سے اب تک 51.66 کروڑ  سے زیادہ (51,66,13,680)  ٹیکےفراہم کرائے  گئےہیں اور مزید 55,52,070 خوراکیں ارسال کئے جانے کے مراحل میں ہیں۔

 

ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی طور پر 9,74,90,815 استعمال میں لائے جاچکے ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب  اعداد و شمار کے مطابق)۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے پاس 2.29 کروڑ سے زیادہ (2,29,36,394)  غیر استعمال شدہ ٹیکے ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا  باقی ہے۔

*****

ش ح۔ ن ر (08.08.2021)

U NO:7589


(Release ID: 1743761) Visitor Counter : 204