وزارت دفاع
اے ایس ڈبلیو شیلو واٹر کرافٹ پروجیکٹ کے پہلے جنگی جہاز اور سروے جہاز کے بڑے پروجیکٹ کے تیسرے جنگی جہاز کے لئے کیل بچھانے کی تقریب
Posted On:
06 AUG 2021 6:24PM by PIB Delhi
آب دوز شکن جنگی شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی)پروجیکٹ کے پہلے جنگی جہاز اور ہندوستانی بحریہ کے لئے سروے ویسل لارج (ایس وی ایل)پروجیکٹ کے تیسرے جنگی جہاز کی کیل ۔ درحقیقت 6 اگست 2021ء کو وی اے ڈی ایم بحریہ کے نائب سربراہ ایس این گھوڑماڈے کے لئے رکھی گئی تھی۔ ہندوستانی بحریہ کے لئے 8 اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی اور 4 ایس وی ایل کی تیاری کےلئے سودیشی جہاز نرمان کے کاریہ کرم کے حصے کے طورپر جی آر ایس ای کے ذریعے جہازوں کی تیاری کی جاری ہے۔جہازوں کو جزوی طورپر ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ کٹّو پلّی میں جی آر ایس ای کے ذریعے ایک غیر معمولی پرائیویٹ پبلک شراکت داری ماڈل کے تحت بنایا جارہا ہے۔کیل کا بچھانا جہاز کی تیاری کے عمل میں ایک اہم میل کا پتھر سرگرمی ہے اور جہاز کی تعمیر کی سمت میں مختلف بلاکوں کے اشتراک کو ظاہر کرتاہے۔
اس موقع پر وی ڈی ایم کرن دیشمکھ ، سی ڈبلیو پی اینڈ اے ، آراے ڈی ایم ، جی کے ہریش ، ڈی جی این ڈی (ایس ایس جی)، آر اے ڈی ایم وی کے سکسینہ (سبکدوش)، سی ایم ڈی ؍جی آر ایس ای اور ہندوستانی بحریہ و جی آر ایس ای کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بولتے ہوئے مہمان خصوصی نے کووڈ رُکاوٹوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود اس میل کے پتھر کو حاصل کرنے میں جی آر ایس ای اور ایل اینڈ ٹی کے ذریعے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اسے شپ یارڈ کی قابل ذکرکامیابی قرا ردیا اور سب کے ذریعے کئے گئے کاروباری مظاہرے کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اِن جہازوں کی تعمیر آتم نربھر بھارت اور بھارت کے ’میک اِن انڈیا‘‘عہد کے لئے ایک بڑا بڑھاوا ہے، جس میں زیادہ تر ہتھیار ، سینسر اور آلات سودیشی ہیں۔
انہوں کہا کہ انتہائی جدید انڈر واٹر سینسر اور ہتھیاروں سے لیس اے ایس ڈبلیو شیلوواٹر کرافٹ بحریہ کی اے ایس ڈبلیو صلاحیت کو بڑھاوا دے گا۔مکمل پیمانے پر ساحلی سروے ، گہرے پانی کے ہائیڈرو گرافک سروے اور نیویگیشنل چینلوں؍ راستوں کے تعین میں اہل ایس وی ایل جہازوں کو بھی انتہائی جدید آلات سے مزین کیا جائے گا۔
اس پیچیدہ جہاز کی تعمیراتی منصوبے کو شروع کرنے میں شپ یارڈ کے سامنے آنے والے مختلف چیلنجرز پر روشنی ڈالتے ہوئے سی ایم ڈی-جی آر ایس ای نے کہا کہ جاری وباء سے پیدا شدہ چیلنجوں کے باوجود مہارتی حل کے استعمال سے جہاز وں کی تیاری کا کام جاری رہا۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کو اس کے مسلسل حمایت کےلئے مبارکباد پیش کی اور جدید سطح کے بحری بیڑے کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے جی آر ایس ای کے عہد کو ایک بار پھر دوہرایا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7560)
(Release ID: 1743504)
Visitor Counter : 219