قانون اور انصاف کی وزارت

شنگھائی تعاون تنظیم کی 8ویں وزرائے انصاف کی میٹنگ میں جناب کرن رجیجو نے کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف زیرو ٹولرینس کی پالیسی اپنا رہے ہیں


ہندوستان میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے مضبوط ادارہ جاتی میکنزم سے مزین ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ موجودہے:وزیر قانون

Posted On: 06 AUG 2021 6:53PM by PIB Delhi

 

قانون و انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے  آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار کا رویہ بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف زیرو ٹولرینس کا ہے اور یہ کہ ملک کے پاس بدعنوانی سے نمٹنے کےلئے ایک طاقتور ادارہ جاتی میکنزم سے مزین قانونی ڈھانچہ موجود ہے۔

 

            

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)، کی 8ویں وزرائے انصاف کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے  جناب رجیجو نے بھارت سرکار کے ذریعے سب کے لئے سستی اور آسان رسائی مہیا کرنے کی سمت میں کی گئی پہلوں پر روشنی ڈالی۔

 

11.jpg

 

وزیر موصوف نے اجلاس کو وسیع طورپر یو این سی اے سی (بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد )پر عمل کے لئے بھارت کے ذریعے  کئے گئے قانونی اور انتظامی اقدامات سے مطلع کیا اور اعلیٰ اولیت کو نشان زد کیا۔سرکار نے تنازعات کو حل کرنے کے لئے متبادل تنازعاتی حل کا راستہ دکھایا ہے۔بھارت کو سرمایہ اور کاروبار کےلئے ایک پسندیدہ مقام بنانے کے نقطہ نظر سے کاروباری عدالتی ایکٹ اور ثالثی قوانین سمیت قانون و ضابطوں کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی۔

جناب رجیجو نے کووڈ-19کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مؤثر اقدامات اور قدرتی آفات منتظم ضابطے کے تحت بھارت کے ذریعے کی گئی کارروائیوں کا ذکر کیا  اور بتایا کہ کس طرح مناسب کووڈ پروٹوکول اور طبی سہولتوں کو یقینی بنانے کےلئے بنیادی سطح پر اصول و ضوابط مقرر کئے گئے۔

وزیر قانون نے سماج کے محروم طبقات کو مفت قانونی مدد کے التزامات کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔اس سلسلے میں انہوں نے ای-لوک عدالت ، تنازعات کو نمٹانے کے لئے ایک مؤثر میکنزم ٹیکنالوجی کی شمولیت اور متبادل تنازعہ حل (اے ڈی آر)سسٹم کو لانچ کرنے کی بھی معلومات دی، جوملک کے شہریوں کو ایک تیز ، شفاف  اور باآسانی مبتادل فراہم کرتاہے۔

وزرائے انصاف  پلیٹ فارم کی سرگرمیوں کے حصے کی شکل میں جناب رجیجو نے ایس سی او ممبر ملکوں سے اس باوقار پلیٹ فارم کی توسط سے  شناخت کئے گئے شعبوں میں خیالات ، اعلیٰ ترین روایتوں اور تجربوں کے تبادلے کو بڑھاوا دینے کی گزارش کی۔ انہوں نے ایس سی او فورم میں کی جارہی سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع بنانے پر بھی زور دیا۔

اس سے پہلے 4 اور 5 اگست 2021ء کو ایس سی او ممبر ملکوں کے ماہرین ورک گروپوں نے شہریوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ قانونی پہل سمیت تمام شعبے پر تعاون پر بات چیت کی۔جس میں کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کا پس منظر بھی شامل تھا۔ قانون و انصاف کے قانونی امور کے محکمے کے سیکریٹری جناب انوپ کمار میندی رتا ، بھارت کی طرف سے اس مشاورت کا حصہ تھے۔

ہندوستان، قزاقستان، چین ، کرغز جمہوریہ، پاکستان، روسی فیڈریشن، تازکستان   کے وزرائے قانون کے ساتھ ساتھ انصاف و قانون کی وزارت کے سینئر افسران ؍ماہرین نے آج اختتام پذیر ہوئے تین دنوں کی اس میٹنگ میں مشاورت میں حصہ لیا۔ اگلے میٹنگ کی میزبانی پاکستان کے ذریعے کی جائے گی۔ایس سی او ممبر مملکوں کے وزرائے انصاف کے 8ویں اجلاس کے نتائج کے ساتھ ایک مشترکہ بیان بھی جاری ہوا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 

(U: 7559)


(Release ID: 1743503)
Read this release in: English , Marathi , Hindi