ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خوراک کے تحفظ کے لیے گاما شعاع زدگی کی ٹکنالوجی ، پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مشترک کی جاچکی ہے

Posted On: 05 AUG 2021 3:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05  اگست ،2021   /  سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، زمینی علوم کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خوراک کے تحفظ کے لیے گاما شعاع زدگی کی ٹکنالوجی سے پرائیویٹ کمپنیوں کو واقف کرایا جا چکا ہے اور فی الحال ملک میں پرائیویٹ ،نیم سرکاری  اور سرکاری شعبے میں گاما شعاع زدگی سے ڈبہ بندی کے 26 پلانٹ کام کر رہے ہیں۔ یہ پلانٹس مختلف مصنوعات کو شعاع زدہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کے حصے کے طور پر  وزیر خزانہ کی طرف سے حال ہی میں ایٹمی شعبے میں مجوزہ اصلاحات سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ گاما شعاع زدگی کی ٹکنالوجی ،  بلب اور ٹیوبر میں کوپنیں نکالنے  کے لیے ، موٹے اناج ، دلہن اور اناج سے  کیڑوں کے انفیکشن کو ختم کرنے  اور خشک مصالحوں میں سے جراثیم ختم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ ان مصنوعات کو رسوئی میں زیادہ دیر تک رکھا جا سکے۔

خوراک کی شعاع زدگی کے مرکزوں کا قیام پی پی پی طریقے سے یقیناً فصل کے بعد اسے نقصانات سے بچا کر ذخیرہ کرنے کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔  البتہ، خوراک کے ضیاع میں کمی کا انحصار کئی پہلوؤں پر ہے۔ جیسے شعاع زدگی کے بعد ذخیرہ کیا جانا ، خوراک کی مصنوعات کی شعاع زدگی کی کل مقدار اور شعاع زدگی اور صارفین کو تقسیم کیے جانے کے درمیان کا وقت وغیرہ۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7513



(Release ID: 1743472) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Punjabi , Tamil