وزارت دفاع
ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر 75 شہروں میں تحریک دینے والے مذاکرات اور خیرمقدمی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے
Posted On:
05 AUG 2021 4:55PM by PIB Delhi
خاص باتیں :
- بہادری انعامات کا پورٹل ، مسلح افواج ، بی آر او اور این سی سی تقریبات منعقد کر رہی ہے
- یہ تقریبات 6 سے 14 اگست 2021 کے درمیان منعقد کی جائیں گی
- 75 شہروں میں بہادر سپاہیوں کی ہمت افزائی کے لیے اعزاز دینا ہے
- بہادری انعامات کا پورٹل اس تقریب کو رواں ویب کاسٹ کرے گا
- اس کا مقصد شہریوں میں خاص طور پر نوجوانوں میں وطن کے تئیں خود کو وقف کر دینے اور وطن پرستی کا جذبہ جگانا ہے۔
ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر بہادری ایوارڈ پورٹل ملک بھر کے 75 شہروں میں مسلح فوجوں ، سرحدی سڑکوں کی تنظیم بی آر او اور نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی ) کے ساتھ مل کر ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد اُن بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کر دی تھی۔ اس پہل کے تحت ان جانبازوں کے اعزاز میں تحریک دینے والے مذاکرات اور خیر مقدمی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بہادر سپاہیوں اور ان کے کنبوں کی ہمت ، کرداراور عزم کا احترام کرنے کے لیے ملک بھر کے 75 شہروں کوچنا گیا ہے۔ تاکہ شہریوں خاص طور پر نوجوانوں میں وطن پرستی کے شعور کو بیدار کرنا ہے۔ یہ آزادی کے بعد مسلح افواج کی بہادری کا بھی جشن ہے۔
یہ تقریبات 6 سے 14 اگست ، 2021 کے درمیان یوم آزادی سے پہلے ملک بھر کے مختلف مقامات پر منائی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے لیے بہادری ایوارڈز کا پوسٹل (https://www.gallantryawards.gov.in) اس تقریب کو رواں ویب کاسٹ کرے گا۔ تقریبات کی ریکارڈنگ بھی پورٹل کے یو ٹیوب چینل پر دستیاب ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –7515
(Release ID: 1743471)
Visitor Counter : 153