خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

اسمارٹ آنگن واڑی پروجیکٹ

Posted On: 05 AUG 2021 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06؍اگست 2021

سرپرست آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت آنگن واڑی خدمات ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور ان کی ترقی کیلئے حکومت ہند کے جاری اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس اسکیم سے فیض حاصل کرنے والوں میں چھ سال تک کی عمر کے بچے ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں شامل ہیں۔

آنگن واڑی خدمات کے تحت چھ خدمات ایک پیکج تمام اہل مستفدین کو فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ خدمات ہیں  (i)  اضافی تغذیہ (ii) اسکول سے پہلے کی غیر رسمی تعلیم (iii) غذائیت اور صحت سے متعلق تعلیم(iv) ٹیکہ کاری (v) صحت کی جانچ اور (v i) مریض کو خصوصی معالج کے پاس بھیجنے سے متعلق خدمات ۔ ان چھ خدمات میں سے تین خدمات یعنی ٹیکہ کاری ، صحت کی جانچ اور مریض کو خصوصی معالج یا ماہر ڈاکٹر کے پاس بھیجنے سے متعلق خدمات کا صحت سے تعلق ہےاور انہیں این آر ایچ ایم اور صحت عامہ سے متعلق بنیاد ی ڈھانچہ کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم پر مارچ 2021کو 7075  مکمل طور پر فعال پروجیکٹوں اور 13.87 لاکھ اے ڈبلیو سی ایس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعہ عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

آنگن واڑی کے غیر فعال کیندروں کی ریاست وار اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار فہرست ضمیمہ۔I  میں پیش ہے ۔ وزارت ، وقتاً فوقتاً ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دیتی ہے کہ وہ غیر فعال آنگن واڑی کیندروں میں کام کاج شروع کریں ۔ اس کے علاوہ مختلف میٹنگوں میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ عام لوگوں کے فائدے کیلئے غیر فعال آنگن واڑی کیندروں کو فعال بنانے کے کام میں تیزی لائیں ۔

اسمارٹ آنگن واڑی پروجیکٹ،کیرالہ سرکار کی ایک پہل ہے ۔ جو بچوں کی مجموعی طور پر جسمانی اور دماغی نشونما کیلئے آنگن واڑی مراکز میں دستیاب کرائی جارہی خدمات میں بہتری لانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے۔

ریاست نے زمین کی دستیابی کی بنیاد پر آنگن واڑی عمارتوں کو تعمیر کے مقصد سے چھ قسم کے منصوبوں اور تخمینوں کو حتمی شکل دی ہے۔اس کے تحت کلاس روم، کھانے کا ہال،باورچی خانے،اسٹور روم،تخلیقی زون اور کمرے کے اندر اور باہر کھیلنے کے حصے کیلئے جگہ فراہم کی جانی ہے۔ ریاستی سرکار اور ایل ایس جی ڈی اداروں نے اس کیلئے فنڈس فراہم کئے ہیں۔

پہلی اسمارٹ آنگن واڑی عمارت کیرالہ میں تھرووننتھاپورم ضلع میں زیر تعمیر ہے ،یہ عمارت تھرووننتھاپورم اربن II  آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے تحت تعمیر ہورہی ہے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت4494518 روپے ہےجس کیلئے کیرالہ کی ریاستی سرکار نے خاطر خواہ فنڈ فراہم کیا ہے۔ آنگن واڑی عمارت کی 80 فیصد تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی۔

 

ضمیمہ۔I

مارچ 2021 کو آنگن واڑی کیندروں کا ریاست وار اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ وارڈیٹا

نمبر شمار

ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقہ

منظور شدہ

فعال

غیر فعال

1

آندھرا پردیش#

55607

55607

0

2

اروناچل پردیش

6225

6225

0

3

آسام

62153

62153

0

4

بہار

115009

111468

3541

5

چھتیس گڑھ

52474

51583

891

6

گوا#

1262

1262

0

7

گجرات

53029

53029

0

8

ہریانہ

25962

25962

0

9

ہماچل پردیش

18925

18925

0

10

جھارکھنڈ

38432

38432

0

11

کرناٹک

65911

65911

0

12

کیرالہ

33318

33244

74

13

مدھیہ پردیش

97135

97135

0

14

مہاراشٹر

110486

110219

267

15

منی پور#

11510

11510

0

16

میگھالیہ

5896

5896

0

17

میزورم

2244

2244

0

18

ناگالینڈ

3980

3980

0

19

اڈیشہ

74154

72587

1567

20

پنجاب

27314

27304

10

21

راجستھان

62010

61974

36

22

سکم

1308

1308

0

23

تمل ناڈو

54439

54439

0

24

تلنگانہ#

35700

35634

66

25

تری پورہ

10145

9911

234

26

اترپردیش

190145

189309

836

27

اتراکھنڈ

20067

20067

0

28

مغربی بنگال*#

119481

117076

2405

29

انڈومان اور نکوبار جزائر

720

720

0

30

چنڈی گڑھ

450

450

0

31

دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

409

409

0

32

دہلی

10897

10897

0

33

جموں وکشمیر

30765

28460

2305

34

لداخ

1173

1140

33

35

لکشدیپ

107

107

0

36

پڈوچیر

855

855

0

میزان

1399697

1387432

12265

 

 

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح- ع م - م ش

U. No.7527



(Release ID: 1743107) Visitor Counter : 138


Read this release in: English