وزارت خزانہ
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آسٹریلیائی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی جناب ٹونی ابوٹ سے ملاقات کی
Posted On:
05 AUG 2021 8:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 اگست 2021:
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے آج یہاں آسٹریلیائی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی ٹونی ابوٹ سے ملاقات کی اور باہمی مفادات پر مبنی مختلف مسائل پر تبادلہ خیالات کیے۔
جناب ابوٹ نے جامع اور ہمہ گیر اصلاحاتی پروگرام کے نفاذ کے لئے بھارت کی ستائش کی اور کہا کہ بھارت نے وبائی مرض کے تباہ کن اثرات کے باوجود زبردست نمو کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناب ابوٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا بھارت کو دیرینہ، قابل قدر اور قابل بھروسہ شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے گذشتہ دہائی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و کاروباری تعلقات میں واقع ہوئی نمو کی ستائش کی، جس میں بھارت ۔ آسٹریلیا باہمی تعلقات کا ترقی سے ہمکنار ہوکر جامع کلیدی شراکت داری میں تبدیل ہونا بھی شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تال میل اقتصادی تعلقات کو ترقی دینے کے لئے زبردست امکانات فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ محترمہ سیتا رمن نے حال ہی میں بھارت میں متعارف کرائی گئیں ان اقتصادی اصلاحات اور ایف ڈی آئی قواعد میں دی گئی رعایتوں پر بھی روشنی ڈالی جن کی وجہ سے آسٹریلیائی سرمایہ کاروں کو مواقع حاصل ہوں گے۔ آسٹریلیائی پنشن فنڈس نے قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ فنڈ میں سرمایہ کاری کی ہے اور اسے بھارتی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف مواقع کا جائزہ لینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے تجویز پیش کی کہ آسٹریلیا کی ایک ٹیم بھارتی ٹیم کے ساتھ مل کر قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے لئے بہتر طور پر مواقع تلاش کر سکتی ہے۔
مضبوط آزاد خیال جمہوریتوں، ساجھا تارکین وطن، تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ آسٹریلیا بھارت کا ایک اہم باہمی شراکت دار ہے۔ گذشتہ دہائی سے باہمی تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس میں مزید اضافے کے لئے، مابعد کووڈ دور میں بہتر تال میل اور زبردست طاقت کے ساتھ دونوں ممالک زبردست مضمرات کے حامل ہیں۔
************
ش ح۔اب ن
(U: 7518)
(Release ID: 1743029)
Visitor Counter : 198