اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتوں کی بہتری کے لیے اسکیمیں
Posted On:
05 AUG 2021 5:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5 اگست 2021: حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں جن میں اقلیتیں خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور پسماندہ طبقات شامل ہیں جن میں پردھان منتری جن اروگیا یوجنا (پی ایم جے اے وائی) ، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) ، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) ، پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) ، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھو یوجنا وغیرہ جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔
اقلیتی امورکی وزارت، چھ (06) مرکزی طور پر نوٹیفا ئیڈ اقلیتی برادریوں یعنی مسلمانوں ، عیسائیوں ، سکھوں ، بودھوں ، پارسیوں اور جینوں کو سماجی و اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پروگرام/ اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہے۔ یہ اسکیمیں/پروگرام جو وزارت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران نافذ کئے ہیں وہ مختصرا درج ذیل ہیں:-
(1) براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے طلباء کو تعلیمی طور سے بااختیار بنانے کے لیے پری- میٹرک اسکالرشپ اسکیم ، پوسٹ - میٹرک اسکالرشپ اسکیم ، میرٹ کم وسائل پر مبنی اسکالرشپ اسکیم-
(2) مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ سکیم - مالی امداد کی شکل میں فیلوشپ فراہم کرنا۔
(3) نیا سویرا - مفت کوچنگ اور الائیڈ اسکیم - اسکیم کا مقصد اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء/ امیدواروں کو تکنیکی/ میڈیکل پروفیشنل کورسز اور مختلف مسابقتی امتحانات کے داخلہ امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے۔
(4) پڑھو پردیش - اقلیتی برادریوں کے طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی قرضوں پر سود سبسڈی کی اسکیم۔
(5) نئی اڑان - یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) ، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ کے زیر اہتمام شروع ہونے والے امتحانات کو کلئیر کرنے والے طلباء کی مدد
(6) نئی روشنی - اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی قیادت کی فروغ۔
(7) سیکھواور کماؤ - 14 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی کی اسکیم اور جس کا مقصد روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ، موجودہ ورکرز کی ملازمت کی صلاحیت اور سکول چھوڑنے وغیرہ کے معاملات کو بہتر بنانا ہے۔
(8) پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم (پی ایم جے وی کے) - ملک کے محروم علاقوں میں بنیادی ڈھانچے جیسے اسکول ، کالج ، آئی ٹی آئی ، پولی ٹیکنیک ، ہاسٹل ، سدبھو منڈپ ، مہارت کی فروغ کے مراکز، پینے کے پانی اور صفائی کی سہولیات ، بنیادی صحت کے مراکز وغیرہ کی فراہمی کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔
(9) جیو پارسی - ہندوستان میں پارسیوں کی آبادی میں کمی پر مشتمل اسکیم۔
(10) یو ایس ٹی ٹی اے ڈی (ترقی کے لیے روایتی فنون/دستکاری میں مہارت اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا)، ملک بھر میں ہنر ہاٹس کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ دستکاروں/کاریگروں کو روزگار کے مواقع اور مارکیٹیں فراہم کی جا سکیں۔
(11) نئی منزل - رسمی اسکول کی تعلیم اور اسکول چھوڑنے والوں کی مہارت کے لیے ایک اسکیم۔
(12) ہماری دھروہر- ہندوستانی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت ہندوستان کی اقلیتی برادریوں کے بیش قیمت ورثے کو محفوظ رکھنے کی ایک اسکیم۔
(13) مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) تعلیم اور مہارت سے متعلقہ اسکیموں کو مندرجہ ذیل طور پر نافذ کرتی ہے:- (a) اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں کے لیے بیگم حضرت محل قومی اسکالرشپ (b) غریب نواز خود روزگار سکیم 2017-18 میں شروع کی گئی تاکہ نوجوانوں کو مختصر مدتی نوکری پر مبنی ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جا سکے (c) مدرسے کے طلباء اور سکول چھوڑنے والوں کے لیے برج کورس۔
(14) اقلیتوں کو خود روزگار اور آمدنی پیدا کرنے والے منصوبوں کے لیے رعایتی قرض فراہم کرنے کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے لیے ایکوٹی۔
مذکورہ بالا کے علاوہ ، وزارت ریاستی وقف بورڈوں کو مضبوط بنانے کے لیے اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہے۔
مذکورہ اسکیموں (نمبر 1 سے 12) کی تفصیلات اور ان کے نفاذ کی حیثیت اس وزارت کی ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in) پر اور سیریل نمبر (13) اور (14) کی تفصیلات بالترتیب ایم اے ای ایف(www.maef.nic.in) اور این ایم ڈی ایف سی(www.nmdfc.org) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
پچھلے 7 سالوں کے دوران ، وزارت کی بڑی اسکیموں کے تحت حاصلکردہ کامیابیاں درج ذیل ہیں:
(i ) 4.52 کروڑ سے زیادہ مستحقین کو نیشنل سکالرشپ پورٹل (این ایس پی) اور براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی پی ٹی) کے ذریعے مختلف اسکالرشپس فراہم کی گئی ہیں جن میں سے 53 فیصد سے زیادہ مستفیدین خواتین ہیں۔
(ii) نیا سویرا اسکیم کے تحت 69544 امیدواروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور 3.92 لاکھ افراد کو روزگار پر مبنی اسکیم 'سیکھو اور کاماؤ' کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
(iii) یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم کے تحت ، وزارت نے 28 "ہنر ہاٹس" کا اہتمام کیا ہے جس میں 5.5 لاکھ سے زیادہ دستکار اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ مستفیدین خواتین ہیں۔
(iv) "پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم" (پی ایم جے وی کے) کے تحت 43 ہزار سے زائد بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے بنائے گئے ہیں جیسےکہ ملک بھر میں پسماندہ اقلیتی مرکوز علاقوں میں اسکول ، کالج ، ہاسٹل ، کمیونٹی سینٹر ، کامن سروس سینٹر ، آئی ٹی آئی ، پولی ٹیکنکس ، گرلز ہاسٹل ، سدبھو منڈپ ، ہنر ہبس وغیرہ۔
پچھلے تین سالوں کے دوران یعنی 2018-19 سے 2020-21 کے دوران ، اس وزارت کے لیے بجٹ میں 14429 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کیے گئے تھے۔ مختص بجٹ کی تفصیلات اس وزارت کی ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in) پر دستیاب ہیں۔
چھتیس گڑھ ریاست سمیت مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران منظور شدہ وظائف کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تعدادضمیمہ میں ہے۔ ان اسکیموں کے تحت کوئی بھی ریاست وار فنڈ مختص نہیں کیا جاتا۔
موجودہ ہدایات کے مطابق اسکالرشپ اسکیمیں جاری ہیں۔
ضمیمہ
ریاست نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں وار اسکالر شپ کی تفصیلات جنھیں گزشتہ تین سالوں یعنی 2018-19 سے 2020-21 کے درمیان منظوری دی گئی
|
نمبر شمار
|
ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقےStates/UTs
|
منظور شدہ اسکالر شپ کی تعداد
|
1
|
آندھراپردیش
|
503541
|
2
|
تلنگانہ
|
545797
|
3
|
آسام
|
785310
|
4
|
بہار
|
826909
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
22576
|
6
|
گوا
|
2630
|
7
|
گجرات
|
468516
|
8
|
ہریانہ
|
41778
|
9
|
ہماچل پردیش
|
7190
|
10
|
جموںو کشمیر
|
1346483
|
11
|
جھارکھنڈ
|
192458
|
12
|
کرناٹک
|
1736186
|
13
|
کیرالہ
|
2160475
|
14
|
لداخ
|
16250
|
15
|
مدھیہ پردیش
|
450830
|
16
|
مہاراشٹر
|
2369230
|
17
|
منی پور
|
123099
|
18
|
میگھالیہ
|
54920
|
19
|
میزورم
|
153414
|
20
|
ناگالینڈ
|
169217
|
21
|
اڈیشہ
|
52641
|
22
|
پنجاب
|
1487991
|
23
|
راجستھان
|
548423
|
24
|
سکم
|
1516
|
25
|
تمل ناڈو
|
1237697
|
26
|
تری پورہ
|
16389
|
27
|
اترپردیش
|
2608329
|
28
|
اتراکھنڈ
|
88214
|
29
|
مغربی بنگال
|
1419702
|
30
|
انڈومان و نکوبار جزائر
|
3248
|
31
|
چنڈی گڑھ
|
4901
|
32
|
دادر و نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
966
|
33
|
دہلی
|
22501
|
34
|
پڈوچیری
|
11568
|
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No.7507
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1743024)
Visitor Counter : 416