وزارتِ تعلیم

وزیر تعلیم نے ‘بھارت کے علمی نظام ، زبانوں، آرٹ اور کلچر ’کے بارے میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 05 AUG 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05  اگست ،2021   /  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت کایا پلٹ کر دینے والی اصلاحات کا ایک سال پورا ہونے کا ایک جشن کے طور پر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مختلف پہلوؤں پر موضوعات پر مبنی ویبینار کی ایک سیریز منعقد کر رہی ہے۔ بھارت کا علمی نظام ، زبان، آرٹ و کلچر ، این ای پی کے خصوصی اختراع والے شعبوں میں سے ایک کے طور پر وزارت تعلیم کے تحت اے آئی سی ٹی ای کے بھارتی  علمی نظام نے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔  یہ قومی ویبینار بھارتی علمی نظام ، زبان اور آرٹ و کلچر کا انعقاد کیا گیا۔  تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں موجود تھے۔  پارلیمنٹ ممبر جناب تیجسوی سوریہ؛  اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے  اور وزارت  تعلیم اور  اے آئی سی ٹی ای کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

 

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے روایتی علمی نظام اور موجودہ دور میں قدیم دانشمندی اور آتم نربھر بھارت کو بنانے میں ان کے رول پر اپنے رائے کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ علم کو آرٹ ، کلچر ، زبان کے مطابق بنایا جائے جس میں بھارتیتا کا جذبہ کار فرمہ ہو۔

اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے نے اپنے خطاب میں قومی تعلیمی پالیسی، 2020 کی تشکیل اور بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ جناب کھرے نے کہا کہ این ای پی نئے بھارت کی امنگوں کو پورا کرنے کا ایک وسیلہ ہے ۔

جناب تیجسوی سوریہ نے 21 ویں صدی میں روایتی بھارتی علم کے سلسلے میں این ای پی 2021  کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس ، کلچر ، تہذیب، آرٹ ، مختلف قدیم علوم  اور تاریخ وغیرہ ہماری شاندار روایتوں کا ایک اہم حصہ ہے اور ہماری نوجوان نسل کو اس سے واقف ہونا چاہیے اور اسے ان روایتوں کا احترام کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

7512U –



(Release ID: 1743019) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi