سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بہتر ایندھن کی بچت اور آرام دہ ڈرائیونگ کی خاطر ٹائروں کے لیے سٹار ریٹنگ تجویز کی گئی

Posted On: 05 AUG 2021 1:18PM by PIB Delhi

وزارت نے مرکزی موٹر وہیکلز رولز 1989 کے ضابطہ 95 میں ترمیم کرنے کے لیے جی ایس آر 331 ای)مورخہ 17 مئی (2021  کو نوٹیفائی کیا ہے۔ جس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اے آئی ایس 142: 2019 میں بیان کردہ ٹائروں کی درجہ سی 1 ، سی 2 اور سی 3 کے تحت درجہ بندی  کی جائے۔
اس معاملے  میں پہیہ گھمانے کی صلاحیت، تاکہ گیلی جگہوں پر پہیہ پھسلے نہیں اور گاڑی چلاتے وقت پہیہ کی آواز پر غوروفکرکیا جائے گا۔
 جس کی وضاحت  اے آئی ایس 142: 2019 کے مرحلے 2 میں کی گئی ہے اور جس میں وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی ہیں ، یہ التزام اس وقت تک لئے ہے جب تک متعلقہ بی آئی ایس خصوصیات کو بیورو آف انڈین سٹینڈرڈز ایکٹ 1986 کے تحت نوٹیافئی نہیں کردیاجاتا ۔ متعلقہ حصص داروں سے اعتراضات طلب کیے گئے ہیں
جب پہیہ آسانی سے چل رہا ہو تو یہ ایندھن کی بچت کرتا ہے ، اگر پہیہ گیلی جگہوں پر نہیں پھسلتا تو اس میں بریک لگانے کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے اور جب شور کم ہوتا ہے تو سفر خوشگوار ہوتا ہے۔
ان تینوں پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے تجویز کردہ لازمی اصول ملک میں ٹائروں کی "سٹار ریٹنگ" یا "لیبلنگ" کی راہ ہموار کریں گی۔
یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******************

ش ح  -  ع ح- رم

U. NO. 7497



(Release ID: 1742786) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Bengali