بجلی کی وزارت

بجلی کی پیداوار کی لاگت میں تخفیف کے لئے اقدامات

Posted On: 05 AUG 2021 1:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05  اگست-2021/

حکومت ہند نے بجلی پیداوار کی لاگت میں تخفیف کرنے کی غرض سے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں:اس کے نتیجے میں صارفین کے لئے بجلی کے  چارجز میں اپنے آپ کمی واقع ہوجائے گی۔

  1. مئی 2016 میں حکومت نے ریاست/ مرکزی  کمپنیوں کو گھریلو کوئلے سے اپنے بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنوں میں  فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں آسانیاں فراہم کیں۔اس کامقصد ان کے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کارخانوں کے لئے زیادہ مقدار میں کوئلہ مختص کرکے ، نیز  نقل وحمل کی اخراجات میں  تخفیف کرکے بجلی کی تیاری میں آنے والی لاگت کو گھٹانا تھا۔ریاستیں اپنے متعلقہ کوئلے کو نیلامی کے عمل کے ذریعہ منتخب کی گئی آئی پی پیز کو منتقل بھی کرسکتی ہیں اور اس کے مساوی بجلی حاصل کرسکتی ہیں۔
  2. نقل وحمل کی  لاگت سے استفادہ کرنے کی غرض سے ریاستوں / مرکزی کمپنیوں اور آئی پی پیز کے رابطہ ذرائع کو مربوط بنانا۔
  • iii. حکومت نےشکتی(اسکیم فار ہارنیسنگ اینڈ ایلو کیٹنگ کوئلہ(کول) ٹرانسپرینٹلی ان انڈیا) -2017 اسکیم متعارف کرائی ہے۔ تاکہ ان بجلی کے کارخانوں کو کوئلہ کا لنکیج فراہم کیاجاسکے،جنہیں یہ لنکیج حاصل نہیں ہے۔اس طرح بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو سستا کوئلہ بھی ملے گا اور بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی بھی واقع ہوگی۔
  • iv. بین ریاستی پیداواری اسٹینشوں کے لئے ایک میرٹ آرڈر ڈسپیچ سسٹم قائم کیا گیا ہے جس کے تحت پہلے زیادہ کارگزار/ کم قیمت لاگت والے پلانٹس سے بجلی بھیجی جاتی ہے۔

یہ اطلاعات آج لوک سبھا میں بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک تحریری جواب میں دیں۔

******

 

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7445



(Release ID: 1742708) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Punjabi