سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

کونکن اور مغربی مہاراشٹر میں موسلادھار بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے 100 کروڑ روپے منظور

Posted On: 05 AUG 2021 1:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05؍اگست2021: سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کونکن اور مغربی مہاراشٹر میں موسلادھار اور غیرمعمولی بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 100 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں جن میں عارضی بحالی کے لیے 52 کروڑ اور مستقل بحالی کے لیے 48 کروڑ روپے شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر چپلن کے قریب وشیشٹی پل کو بری طرح نقصان پہنچا ہے لیکن 72 گھنٹوں کے اندر اسے ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ پرشورام گھاٹ ، کرول گھاٹ ، امبا گھاٹ پر بھی  آنے والی رکاوٹوں کو دور کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی بحالی کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور مستقل بحالی کے کاموں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا۔

******************

 

ش ح  -  س ک  

U. NO. 7494


(Release ID: 1742699) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Marathi