امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے اترپردیش کے مرزا پور میں ماں وندھیاوسانی راہ داری پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 01 AUG 2021 9:33PM by PIB Delhi

اترپردیش نے سال 2017 میں پہلی بار ملک بھر میں 300 سے زیادہ نشستوں کے ساتھ  مودی جی کی  حکومت قائم کرنے میں مدد دی۔ان ریاست میں 2019 میں جناب نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب کئے جانے میں بھی مدد کی

 

جناب نریندر مودی اترپردیش ہی سے رکن پارلیمنٹ(ایم پی) بھی ہے اور وہ اچھی جانتے ہیں کہ اترپردیش کے لوگوں کی توقعات اور ضروریات کیا ہے اور یہ کہ ریاست کو کس طرح آگے بڑھایا جاسکتا ہے

 

ہم نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ساڑھے پانچ سو سال سے جدوجہد کی ہے۔اب نریندر مودی جی نے اس مقصد کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کیا ہے اور بہت جلد ایودھیا میں رام للا کا فلک بوس مندر تعمیر ہوجائے گا

 

 ماضی میں کنبھ کے میلے کے دوران  بہت بدنظمی دیکھی گئی تھی جس میں بہت سے شردھالوں بھگڈر کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔ میں نے بچپن سے بہت سے کنبھ دیکھے ہیں لیکن جیسا عظیم اور بہترین نظام والا کنبھ پریاگ راج میں دیکھا ویسا کبھی نہیں دیکھا

پہلے، کسی کو بھی کاشی وشواناتھ بابا کے مندر جانے کے بعد غم کا احساس ہوتا تھا لیکن آج میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم جلدہی بابا کے عظیم مندر کی زیارت کا شرف حاصل کریں گے

چاہے وہ برج کی ترقی ہو یا چترکوٹ کی یا ایودھیا کے دیوالی میلے کی، یوگی جی نے ان سب کو عوام کی دیرینہ خواہشات کو پورا کرتے ہوئے نئی زندگی عطا کی ہے

 ماں وندھیا وسانی راہ داری کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اور ریل کی معلق پٹری کو اس کے نام وقف کرنے کی وجہ سے اب کسی کو اپنے والدین کو پالکی میں بیٹھا کر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔اب وہ اس جھولتے پل کے ذریعہ اس تکونے سفر کو طے کرسکتا ہے

میں نے اترپردیش کی بہترین اور خوشحالی کے لئے دل کی گہرائیوں کے ساتھ ماں وندھیا وسانی کی پوجا کی ہے

 نریندرمودی جی کی حکومت کے قیام کے بعد سے دلتوں، پچھڑے لوگوں اور قبائلیوں کے لئے بہت بڑی  تعداد میں کام کئے گئے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت  علاج معالجہ کے  انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں  مرکزی کوٹے کی نشستوں کا 25فیصد،27 فیصد ریزرویشن او بی سی کے لئے اور 10 فیصد غریب طبقے کے لئے پورے ملک میں فراہم کیا گیا ہے

نریندر مودی جی 18 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے  مفت کووڈ-19 ویکسین کا بھی اہتمام کیا ہے۔انہوں نے جون سے

اکتوبر تک کی مدت کے دوران  80 کروڑ لوگوں کے لئے 5 کلو گرام غذائی اجناس مفت فراہم کرانے والی اسکیم کابھی آغاز کیا ہے

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وہ تمام وعدے پورے کئے ہیں جو ہمارے 2017 کے انتخابی منشور میں کئے گئے تھے

 پانچ لاکھ پچاس ہزار دوسو ستر کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ، یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ٹریلین ڈالر والی معیشت کا ہدف مقرر کیا ہے

مجھے یقین ہے کہ دوبارہ آپ کی دعاؤں کے ساتھ، یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ٹریلین ڈالر معیشت اور مودی جی کے پانچ ٹریلین ڈالر والی معیشت کے خواب کو تعبیر حاصل ہوگی

بائیس کروڑ سے زیادہ آبادی والی اس ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ-19 وبا کی دونوں لہروں کے درمیان انتہائی سمجھ بوجھ اور انتظامی دانشمندی کا ثبوت دیا ہے

کووڈ-19 سے متعلق 1.80 لاکھ بستر مہیا کئے گئے، 541 آکسیجن پلانٹس زیرتعمیر ہے، جن میں سے 194 مکمل ہوچکے ہیں۔بچوں کو مفت میڈیسائنس کٹس فراہم کی گئی اور بے سہارا بچوں کے لئے مکھیہ منتری بال سیوا یوجنا شروع کی گئی

اترپردیش میں طبی شعبے کو تقویت بخشنے کے لئے بہت کام کیا گیا ہے،گزشتہ حکومت نے  اپنی مدت کار میں 10 میڈیکل کالج قائم کئے تھے جبکہ یوگی آدتیہ ناتھ نے صرف 4 سال میں 40 میڈیکل کالج قائم کئے ہیں

مرکزی حکومت نے23,000  کے پیکج کا طبی بنیادی ڈھانچے کے لئے اعلان کیا ہے،جس سے سب سے زیادہ فیض اترپردیش کو پہنچے گا

میک ان انڈیا پروگرام کے تحت اترپردیش سرمایہ کاری کے لئے پہلی ترجیح بنتا جارہا ہے،ریاستی حکومت نے تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرائی ہے

یوگی حکومت نے اترپردیش کوفسادات سے پاک ، مافیا سے پاک ریاست بنایا ہے اور ریاست کی خواتین کو ایک محفوظ زندگی کا حق عطا کیا ہے

پہلے، پوروآنچل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترستا تھا، جبکہ اب یہاں بہت سے ترقیاتی کام شروع کئے جاچکے ہیں۔اترپردیش میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور آٹھ دیگر ہوائی اڈے کام شروع کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ چھ نئے ہوائی اڈے اور ساتھ ہوائی پٹیاں زیر تعمیر ہیں

پوروآنچل ایکسپریس وے کی ، جس کی لمبائی 141 کلو میٹر ہے، تعمیر آخری مراحل میں ہے،297 کلو میٹر طویل بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر بھی کام جاری ہے ،اسی کے ساتھ 594 کلو میٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کے لئے زمین کی حصولیابی اور91کلو میٹر طویل گورکھپور  ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے کام جاری ہے

بلیا ایکسپریس وے کو منظوری ملنے کے بعد14,160کلو میٹر پر محیط سڑکوں کو چوڑا کیا گیا ہے اور 14,935 کلو میٹر سڑکوں کو بہتر بنایا گیا ہے جن میں519 چھوٹے اور بڑے پل بھی تعمیر کئے گئے ہیں

یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے ایک منظم انداز میں ترقی کے پروگراموں پر عملدرآمد کی عظیم مثال پیش کی ہے

میں فخر کے ساتھ اس بات کا اعلان کرسکتا ہوں کہ مرزا پور، چندولی اور سون بھدر کو نکسلی اثرات سے مکمل طور پر نجات دلا دی گئی ہے

نکسلواد  خاتمے کے ساتھ مافیا گروہوں کی1,574 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ ڈکیتی اور قتل جیسے جرائم میں 28 سے50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے

وزیراعظم   کسان سمان ندھی  پروگرام کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ کسانوں کے درمیان 32,500  روپئے کی رقم تقسیم کی گئی۔78 لاکھ کسانوں سے78000کروڑ روپئے قیمت کا دھان اور گیہوں خریدا گیا۔اس کے علاوہ20 شوگر ملوں کی جدید کاری بھی کی گئی

نریندر مودی حکومت نے غریبوں کے لئے 30 لاکھ سے زیادہ مکانات تعمیر کرائے ہیں اور خواتین کے وقار کو یقینی بنانے کے لئے 2 کروڑ61 لاکھ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے۔1.24 کروڑ غریب کنبوں کو بجلی مہیا کرائی گئی اور1.47 کروڑ ماوؤں کو سوبھاگیہ اسکیم کے تحت گیس سلنڈر مفت دیئے گئے

نئی دہلی،01  اگست-2021/

مرکزیر وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج اترپردیش کے مرزا پور میں ماں وندھیا وسانی راہ داری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب شاہ نے دیگر بہت سے ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد بھی رکھے۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور تجارت اور صنعت کی مرکزی وزیرمملکت  محترمہ انورادھا سمیت بہت سی معزز شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

1.jpg

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ اترپردیش میں 2014 میں ایک مکمل اکثریت کے ساتھ ہماری جماعت کی حکومت کے قیام میں مدد کی۔ اس ریاست میں ملک بھر میں 300 سے زیادہ نشستوں کے ساتھ ہماری جماعت کی حکومت کی تشکیل میں تعاون کیا۔یہ اترپردیش ہی تھا جس نے2019 میں جناب نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کاراستہ ہموار کیا۔یہی وجہ ہے  کہ جناب نریندر مودی جو کہ اترپردیش سے ایک رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، اس بات کا احساس رکھتے ہیں کہ اس ریاست کے لوگوں کی توقعات اور ضروریات کیا ہیں،نیز یہ کہ اس ریاست کو کس طرح آگے لے جایا جاسکتا ہے۔

2.jpg

جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ اترپردیش کے عوام کی دعاؤں کے ساتھ، اور 2014 اور 2019 میں  ریاست کے لوگوں نے  جو مکمل اکثریت ہمیں دی اس کی بنیاد پر وہ آج فخر سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے  لئے ساڑھے پانچ سوسالہ جدوجہد کے بعد، جناب نریندر مودی نے اب ایک ٹرسٹ اسی مقصد سے قائم کیا ہے اور بہت جلد ایودھیا میں رام للا کا ایک فلک بوس مندر تعمیر ہوجائے گا۔

امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ پہلے کنبھ کے دوران اترپردیش میں بہت افرا تفری دیکھی جاتی تھی اس کے نتیجے میں بھگڈر کے واقعات رونما ہوئے۔آج یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے کنبھ میلے کو محفوظ بنا دیا ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ انہو ں نے اپنے بچپن سے اب تک بہت سے کنبھ میلے دیکھے لیکن اتنا عظیم اور بہترین انتظامات والا کنبھ میلہ میں نہیں دیکھا جیسا کہ پریاگ راج میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کاشی وشوا ناتھ بابا کے مندر کو دیکھ کر لوگوں کو افسوس ہوتا تھا لیکن آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ بہت جلد بابا کے ایک عظیم مندر کے درشن کریں گے۔اب کسی یاتری کو بابا کے جلابھیشیک کے لئے چکر دار سفر نہیں کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چاہے وہ برج کی ترقی ہو یا چتر کوٹ یا ایودھیا کا دیوالی میلہ،یوگی حکومت نے عوام کی دیرینہ خواہشات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان کو حیات نو عطا کی ہے۔

3.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ پہلے اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ابھرتا تھا کہ یہ آخر کس کی حکومت ہے؟یہ ہماری بات کیوں نہیں سنتی؟ ہمارے عقیدوں کا احترام کیوں نہیں کیا جاتا؟ وندھیا وسانی میں کوئی عظیم راہ داری کیوں تعمیر نہیں کی جارہی؟اور معمر افراد کے لئےمعلق روپ وے کا انتظام کیوں نہیں ہے؟ چوٹیوں پر جانے کے لئے انتظامات کےفقدان کی وجہ سے بزرگ شردھالوؤں  ماں تری نیتی کے مندروں میں نہیں جاپاتے تھے اور ان کی یاترا نہ مکمل رہتی تھی آج ماں وندھیا وسانی راہ داری کے سنگ بنیاد رکھے جانے اورروپ وے کو اس کے لئے وقف کئے جانے کے بعد کسی کو اپنے والدین کو پالکی میں اٹھا کر لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ وہ اس تکونے راستے کو روپ وے کے ذریعہ طے کرسکیں گے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومتوں سے یہ پوچھناچاہتے ہیں کہ انہوں نے ان مقدس مقامات کی ترقی کے لئے کام کیوں نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی حکومتیں ووٹ بینک کی سیاست سے خوف کھاتی تھیں لیکن ہماری حکومت اس سے آزاد ہے۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ آج کئے جارہے یہ ترقیاتی کام شردھالوؤں کو سہولیات مہیا کریں گے نیز خطے میں سیاحت اور روزگار کے مواقع کو ترقی دیں گے۔جناب امت شاہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے سچے دل سے اترپردیش کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لئے ماں وندھیا وسانی کی پوجا کی ہے۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بہت بڑی تعداد میں ریاست کے اندر ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔انہوں نے شردھالوؤں کی سہولت کے لئے روپ وے  اور  و ندھیا وسانی کمپلیکس میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے تہہ دل سے یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔

4.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی جی کی حکومت کے قیام کے بعد سے دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلی لوگوں کے لئے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے،وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت علاج معالجہ کے شعبے میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں مرکزی کوٹہ والی نشستوں کے 25 فیصد میں سے27 فیصد ریزرویشن اوبی سی کے لئے اور 10 فیصد غریب طبقات کے لئے پورے ملک میں فراہم کرایا گیا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ پارٹیاں ہمیشہ پسماندہ طبقات کے ووٹ حاصل کرکے سیاست کرنے مصروف رہتی ہیں۔لیکن ان کی بہبود کے لئے کام نہیں کرتی۔نریندر مودی جی نے ان لوگوں کے لئے ایک کمیشن کی قیام کی بات کی تھی اور وہ ان کے لئے مختلف ریزرویشن بھی متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی جی نے 18 سال سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی ویکسین  مفت فراہم کرانے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔وزیرداخلہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جون سے اکتوبر میں دیوالی مدت کے درمیان 80 کروڑ لوگوں کو 5 کلو گرام غذائی اجناس فی کس فراہم کرانے کے لئے ایک منصوبہ کا بھی آغاز کیا ہے۔کووڈ-19 نے بہت سے مسائل پیدا کردیئے جن کا سادہ سا علاج یہ تھا کہ ملک کے عوام میں سے 80 کروڑ لوگوں کو 6 مہینے کے لئے غذائی اجناس مفت فراہم کرائی جائے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے اپنی مدت میں سے 4 سال مکمل کرلئے ہیں اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 2017 کی انتخابی منشور میں کئے گئے  تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ 5 لاکھ 50 ہز2 سو 70 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ نے دس کھرب ڈالر کی معیشت کاہدف مقرر کیا ہے۔جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ  پھر سے آپ لوگوں کی دعاؤں کے سہارےیوگی آدتیہ ناتھ کا دس کھرب ڈالر کی معیشت اور مودی جی کی 50 کھرب ڈالر کی معیشت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوپائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 22 کروڑ سے زیادہ آبادی والے اترپردیش میں، یوگی آدتیہ ناتھ کووڈ-19 وبا کی دونوں لہروں کے دوران بہترین انتظامی شعور کا ثبوت پیش کیا ہے۔انہوں نے اترپردیش کو  کووڈ-19 سےتقریباً آزاد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری ، ٹیسٹنگ اور بستر مہیا کرائے گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ-19 کے 1.80 لاکھ مریضوں کو بستر دیئے گئے،جبکہ 551 آکسیجن پلانٹس زیر تعمیر ہے جن میں سے 194 تقریباً  مکمل ہیں۔بچوں کے لئے فری میڈیسائنس کٹس اور بے سہارا بچوں کے لئے مکھیہ منتری بال سیوا یوجنا شروع کردی گئی ہے۔

امت شاہ نے مزید بتایا کہ اترپردیش میں طبی شعبے کو مضبوط تر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا گیا ہے۔جس وقت ہم نے ہر دو ضلعوں میں ایک میڈیکل کالج  بنانے کی بات کی تھی تو کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر مذاق اڑایا تھا کہ اتنے سارے میڈیکل کالج کہا بنائے جائیں گے۔پچھلی حکومت نے  اپنی مدت کار کے دوران 10 میڈیکل کالج قائم کئے تھے، جبکہ یوگی آدتیہ ناتھ نے 4 سالوں کے دوران 40 میڈیکل کالج قائم کئے ہیں۔جناب امت شاہ نے بتایا کہ  مرکزی حکومت کے ذریعہ طبی بنیادی ڈھانچے کے لئے 23 ہزار کروڑ روپے کی اعلان کردہ پیکج سے سب سے زیادہ فیض اترپردیش کو پہنچنے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میک ان انڈیا کے تحت اترپردیش سرمایہ کاری کے  لئے پہلی ترجیح بننے جارہا ہےاور ریاستی حکومت  3.5 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کے حصول میں کامیاب رہی ہے۔

5.jpg

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست میں دکھائی دینے والے مافیا اب فرار ہوچکے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اترپردیش کو فسادوں اور مافیاؤں سے پاک کردیا ہے اور خواتین کو ان کا با عزت مقام عطا کیا ہے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ پہلے پوروآنچل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ترستا تھا لیکن اب یہاں بہت سے ترقیاتی کام شروع کردیئے گئے ہیں۔اترپردیش میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 5 بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور 8 دیگر ہوائی اڈوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ 6 نئے ہوائی اڈے اور 7ہوائی پٹیاں زیر تعمیر ہیں۔جناب امت شاہ کہا کہ 141 کلو میٹر طویل پوروآنچل ایکسپریس وے تکمیل کے مراحل میں ہے، 297 کلو میٹر طویل بندیل  کھنڈایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔ اسی کے ساتھ 594 کلو میٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کے لئے زمین کی حصولیابی اور91 کلو میٹر طویل گورکھپور ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام بھی کیاجارہا ہے۔بلیا ایکسپریس وے کی منظوری کے بعد،14160 کلو میٹر طویل سڑکوں کو چوڑا کیا گیا ہے اور 14935 کلو میٹر پر محیط سڑکوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔جن میں 519 چھوٹے اور بڑے پل تعمیر کئے گئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے لوگوں کے سامنے اس بات کی ایک زبردست مثال پیش کی ہے کہ منظم طریقے سے ترقی کے پروگرام پر کس طرح عملدرآمد کیاجاتاہے۔مرکزی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دفاعی راہ داری منصوبے کی شروعات ہوچکی ہے میں نے حال ہی میں  ایک جائزہ لیا ہے اور میں فخر کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ مرزا پور، چندولی اور سون بھدر، یہ تینوں علاقے نکسلی اثرات سے مکمل طور پر آزاد کرا دیئے گئے ہیں۔نکسلواد کے خاتمے کے ساتھ ساتھ، مافیا سے متعلق لوگوں کی 1,574 کروڑ روپے قیمت کی جائیداد کو ضبط کیاجاچکا ہے اور اس کے علاوہ چوری، ڈکیتی اور قتل جیسے سنگین جرائم کی شرح میں 28 سے لے کر 50 فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ پرائم منسٹر کسان سمان ندھی  پروگرام کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ کسانوں کے درمیان32,500 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ زراعتی پیداوار،جس میں78 ہزار کروڑ روپے کی قیمت کے دھان اور گیہوں شامل ہیں،کی78لاکھ کسانوں سے خریداری کی گئی۔اس کے علاوہ20 چینی ملو ں کو جدید طرز پر ڈالا گیا ہے،غریب طبقات کے لئے 20 لاکھ سے زیادہ مکانات تعمیرکرائے گئے ہیں۔خواتین کے عزت و وقار کو یقینی بناتے ہوئے سوبھاگیہ اسکیم کے تحت 2کروڑ 61 لاکھ بیت الخلاء تعمیر کرائے گئے۔1.24 کروڑ غریب خاندانوں کو بجلی فراہم کرائی گئی اور 1.47 کروڑ ماوؤں کو  نریندرمودی حکومت کی طرف سے گیس سلنڈر بلا قیمت فراہم کرائے گئے اور اس پروگرام پر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اعلی ترین سطح پر عملدرآمد کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اترپردیش کے عوام کی دعائیں ہمیں کام کرنے کے  لئے حوصلہ اور مضبوطی عطا کرتی ہیں۔یہ دعائیں کسی ایک مخصوص فرد کے لئے نہیں ہوتی ہے،بلکہ اس ملک کے تمام 135 کروڑ لوگوں کے حق میں ہوتی ہے۔ہمیں آپ کاآشیرواد 2014،2017 اور 2019 کے دوران حاصل رہا اور اس کا سایہ ہمارے اوپر اس وقت بھی موجود ہے۔ امت شاہ نے بتایا کہ ہمیں اس بات کایقین ہے کہ 2022 میں بھی عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ رہیں گی۔

 

******

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7475


(Release ID: 1742695) Visitor Counter : 258


Read this release in: English , Hindi