شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کے شعبے کا احیاء

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2021 3:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04  اگست-2021

ایئر لائنز، فضائی کمپنیوں، ہوائی اڈے اور متعلقہ خدمات سمیت شہری ہوابازی کا شعبہ کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے مالی دباؤ کے تحت آگیا ہے۔ اس مدت کے دوران حکومت کی جانب سے شہری ہوابازی کے شعبے میں نئی جان ڈالنے کی غرض سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. مختلف پالیسی اقدامات کے ذریعے فضائی کمپنیوں کو مدد فراہم کرنا۔
  2. ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور نجی آپریٹرز کے ذریعے ہوائی اڈے سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی۔
  • iii. پی پی پی روٹ کے ذریعہ موجودہ اور نئے ہوائی اڈوں میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ۔
  • iv. جہاز رانی سے متعلق ایک موثر نظام کی فراہمی
  1. ایئر ببل نظام کے ذریعہ ، بین الاقوامی شعبے میں جہازوں اور ہوائی کمپنیوں کے لئے منصفانہ اورمساویانہ برتاؤ کو یقینی بنانا ۔
  • vi. گھریلو دیکھ بھال ، مرمت اور تفصیلی معائنہ وغیرہ (ایم آر او) سے متعلق خدمات کے لیے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنا ۔
  1. ہوائی جہازوں کو لیز پر لینے اوراس کے لئے فنڈ فراہم کرنے سے متعلق  ایک ساز گار ماحول فعال تیار کیا گیا ہے۔
  2. فضائی حدود کے موثر بندوبست، نسبتا چھوٹے روٹس اورایندھن کی کھپت میں کمی کرنے کی غرض سے بھارتی فضائیہ کے ساتھ اشتراک کرکے بھارتی فضائی حدود میں روٹ کو معقول بنایا گیا ہے ۔
  • ix. تنازعات کے حل کے مقصد سے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مطابقت پیدا کی گئی ہے۔

ان اقدامات  سے یہ کلیدی نتائج برآمد ہوئے ہیں کہ عالمی وبا کے باوجود گھریلو پروازوں سے متعلق  کام کاج کو وڈ کی سطح سے پہلے کے لگ بھگ 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں جناب ایم وی شرے امس کمار کوایک تحریری جواب میںیہ جانکاری فراہم کی۔

 

******

 

 

 

( ش ح ۔ع م۔ف ر)

U- 7483


(ریلیز آئی ڈی: 1742646) وزیٹر کاؤنٹر : 170
یہ ریلیز پڑھیں: English , Punjabi