کانکنی کی وزارت

ضلع معدنیاتی فنڈ میں فنڈ کا استعمال

Posted On: 04 AUG 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04؍اگست2021:

ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی دفعہ 9بی کی ذیلی دفعہ (2) اور (3)کے مطابق ریاستی حکومت کو ضلع معدنیاتی فاؤنڈیشن کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور کام کو مختص کرنے والے قوانین بنانے کا اختیار ہے۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے 16 ستمبر 2015ء کو پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا(پی ایم کے کے کے وائی)کے گائیڈ لائنز کو جاری کیا ہے، جنہیں ریاستی حکومت کے ذریعے بنائے گئے ڈی ایم ایف قوانین میں شامل کیا جانا ہے۔

(کانکنی اور معدنیات ترقی و عمل آوری )ترمیمی قانون 2021 جو 28 مارچ 2021ء لاگو ہو ا،مرکزی حکومت کو ڈی ایم ایف کی تشکیل اور کاموں کے سلسلے میں ریاستی حکومتو ں کو احکامات جاری کرنے کا حکم دیتا ہے۔اس کے مطابق مرکزی حکومت نے 23 اپریل 2021ء کو ریاستوں کو وسیع عوامی مفاد میں تمام ریاستوں سمیت   ڈی ایم ایف کی گورننگ کونسل میں شامل ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی اور ممبران قانون سازیہ کو احکامات جاری کئے ہیں۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

                              

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7463)



(Release ID: 1742586) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Punjabi