وزارت دفاع

ساحلی خطے میں چینی خطرہ

Posted On: 04 AUG 2021 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 اگست 2021: ہندوستان کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات اپنے طور پر قائم ہیں اور تیسرے ممالک کے ساتھ ان ممالک کے تعلقات سے مبرا ہیں۔ حکومت نے باہمی طور پر فائدہ مند ، لوگوں پر مبنی علاقائی فریم ورک کو استحکام اور خوشحالی کے حصول پر مرکوز رکھنے کے ساتھ ’’ پڑوسی پہلے ‘‘ کی پالیسی کو اچھی طرح بیان کیا ہے۔ حکومت، ہندوستان کی سلامتی اور اقتصادی مفادات پر اثرانداز ہونے والی کسی بھی پیش رفت پر احتیاط سے نظر رکھتی ہے اور ان کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی ہے۔

حکومت نے ساحلی، ساحلوں سے دور اور سمندری سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور اسٹیٹ میرین پولیس کے ساتھ دیگر ایجنسیوں جیسے کسٹمز اور پورٹ ٹرسٹس۔ ہندوستان کے سمندری ٹائم زون میں گشت کرتے ہیں تاکہ دراندازی کا پتہ لگانے اور انہیں روکنے کے لیے سطحی اور فضائی اثاثوں کا استعمال کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ سمندری زون کی الیکٹرانک نگرانی ریڈار ، خودکار شناختی نظام ، اوپن سورسز وغیرہ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ حکومت نے مزترکہ آپریسن مرکز، معلومات کے ینتظامیہ کا مرکز اور قومی کمان، کنٹرول، مواصلات اور انٹیلیجنٹ نیٹ ورک بھی قائم کئی ہیں۔ فاسٹ انٹرسیپٹنگ کرافٹس اور فوری سپورٹ جہازوں کے ساتھ ساگر پرہاری بال آف شور ڈویلپمنٹ ایریا کی حفاظت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ ساحلی سیکورٹی کے مسائل پر مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، موجودہ میکانزم کی تاثیر کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مشقیں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں۔ ساحلی اور ماہی گیری برادریوں کو مصروف رکھنے کے لئے، کمیونٹی انٹریکشن اور آگاہی پروگرام باقاعدگی سے ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام چل رہے ہیں۔ کلپاکم اور کڈن کولم میں ایٹمی پاور پلانٹس کی سیکورٹی، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کو سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آرمی ، ایئر ڈیفنس (اے اے ڈی) اور ایئر فورس کے کلپاکم اور کڈن کولم میں فضائی دفاع کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں ڈاکٹر ٹی سوماتھی (اے) تھمیزاچی تھنگاپینڈین کے تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.7468

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1742574) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Tamil