صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورت حال

Posted On: 04 AUG 2021 9:07AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک  48.52 کروڑ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

ملک بھر میں کووڈ-19 سے اب تک مجموعی طور پر 3,09,33,022 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

شفایابیوں کی شرح سردست 97.37 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,668 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 42,625  نئے معاملات درج کئے گئے۔

اس وقت ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 4,10,353 ہے۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل مریضوں کے 1.29 فیصد پر مشتمل ہے۔

ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح مسلسل 5 فیصد سے نیچے رہی جو سردست 2.36 فیصد ہے۔

یومیہ مثبت معاملات کی شرح مسلسل 5 فیصد سے کم درج ہورہی ہے جو اس وقت 2.31 فیصد ہے۔

کووڈ-19 کی جانچ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 47.31 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

******

 

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7435



(Release ID: 1742153) Visitor Counter : 182