وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جانوروں کے خلاف جرائم
Posted On:
03 AUG 2021 4:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی:03؍اگست2021:
حکومت کسی بھی طرح کے جرم کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھتی، تاہم اینمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک کی شکایات کے اعدادو شمار رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وِلڈ لائف کرائم بیورو جنگلی حیات تحفظاتی ایکٹ 1972 کی خلاف ورزی سے متعلق معاملات دیکھتا ہے۔
جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک کے اعدادوشمار متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹی تیار کرتی ہے۔علاوہ ازیں جانوروں کی بہبودسے متعلق بورڈ (اے ڈبلیو بی آئی)اپنی جو سالانہ رپورٹ شائع کرتا ہے، اس میں نہ صرف جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک کی شکایات کی تفصیل ہوتی ہے، بلکہ اُن شکایات پر کیا کارروائی ہوئی، اس کی تفصیل بھی دی جاتی ہے۔جانوروں کی بہبود سے متعلق بورڈ کے ذریعے جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک سے متعلق جو شکایات موصول ہوتی ہیں، ضروری کارروائی کےلئے وہ انہیں متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو بھیج دیتا ہے۔
16-2015ء سے لے کر اب تک(25 جولائی 2021 تک) جو شکایات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کارروائی کے لئے بورڈ کے ذریعے بھیجی گئیں، اس کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہیں:
نمبرشمار
|
سال
|
بے رحمانہ سلوک کے معاملے جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ارسال کی گئیں
|
1
|
2014-15
|
155
|
2
|
2015-16
|
228
|
3
|
2016-17
|
256
|
4
|
2017-18
|
225
|
5
|
2018-19
|
144
|
6
|
2019-20
|
300
|
7
|
2020-21
|
383
|
8
|
2021-22
|
210(25 جولائی 2021ء تک)
|
انڈین اینمل ویلفیئر بورڈ(اے ڈبلیو بی آئی) ایک بااختیار ادارہ ہے۔ یہ جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک سمیت جانوروں کی فلاح سے متعلق ایشوز پر مرکز اور ریاستی سرکاروں کے لئے ایک مشاورتی اکائی بھی ہے۔
ہندوستان کے آئین کی ساتویں فہرست کے مطابق قوانین پر عمل آوری ریاستی سرکاروں کی اولین فرض ہے۔ ریاستی سرکار جرائم کو روکے گی،اس کا پتہ لگائے گی ، اندراج کرے گی اور جانچ کے ساتھ مجرموں پر مقدمہ چلائیں گی۔اے ڈبلیو بی آئی جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک کو روکنے اور جانوروں کے ساتھ ہونے والے بے رحمانہ سلوک کی روک تھام سے متعلق ضابطہ 1960 اور اس کے قوانین کے التزامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کےلئے ریاستی سرکاروں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مستقل طور سے خطوط لکھتا رہتا ہے۔
اے ڈبلیو بی آئی وقت وقت پر موصولہ شکایات سے متعلق ریاستی سرکاروں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو نہ صرف خطوط ارسال کرتا ہے، بلکہ اُن سے قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی گزارش بھی کرتا ہے۔جانوروں کو غیر ضروری طریقے سے دکھ یا تکلیف پہنچانے کے عمل کو روکنے کےلئے ہر ضلع میں پشو کلیان بورڈ اور ضلع سطح پر سوسائٹی ٹو پریوینشن آف کریولٹی ٹو انیمل (ڈی ایس پی سی اے)بھی موجود ہیں۔
اے ڈبلیو بی آئی کے اپنے نمبر یعنی 09650609880اور ای-میل آئی ڈیanimalwelfareboard[at]gmail[dot]com پر بھی جانوروں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک ؍جانوروں کی بہبود سے متعلق دیگر ایشوز پر فوری ضروری مدد کے لئے اپنی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7416)
(Release ID: 1742048)
Visitor Counter : 242