وزارتِ تعلیم
آن لائن تعلیم میں تحفظ کو یقینی بنانے میں حکومت کے اقدامات
Posted On:
02 AUG 2021 5:12PM by PIB Delhi
ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ (سی بی ایس ای) نے‘ سائبر سیکورٹی ہینڈ بک’ کا اجرا کیا ہے تاکہ طلباء کے درمیان محفو ظ اور صحت مند ڈجیٹل عادتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس ماڈیول میں سائبر سے متعلق تحفظ کے موضوعات جیسے سماجی طور سے الگ تھلک کرنے، بدنام کرنے، اور جذباتی طور پر ہراساں کرنے، آن لائن جنسی زیادتی، سائبر شدت پسندی، آن لائن حملے اور دھوکہ بازی، آن لائن ترغیب دینے سمیت مختلف سائبر جرائم کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سائبر سیکورٹی سے متعلق یہ ہینڈ بک درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔ :http://cbseacademic.nic.in/web_material/Manuals/Cyber_Safety_Manual.pdf
الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم ( سی ای آر ٹی-آئی این) ٹیم نے مختلف ویڈیو کانفرنس ایپ کے بارے میں سیکورٹی سے متعلق تشویش سے نمٹنے کے لئے رہنما خطوط مرتب کئے ہیں جو درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:
https://www.cert-in.org.in/s2cMainServlet?pageid=PUBWEL01
طلباء کے آن لائن کلاسیز میں تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بچوں کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے بھی سبھی ریاستوں کے اسکول کی تعلیم کے محکمے کے سبھی سکریٹریوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔
اسکول سربراہوں اور اساتذہ کے لئے ‘پراگیاتا’ رہنما خطوط میں جائزہ کی ضرورت ، منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل تعلیم کےنفاذ کے اقدامات کا تذکرہ کیا گیا ہےتاکہ سائبر سیفٹی اور پرائیویسی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ درج ذیل لنک پر یہ رہنما خطوط دستیاب ہے:
https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے آج لوک بھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ش ر۔ ف ر (
U-7392
(Release ID: 1741795)
Visitor Counter : 117