اقلیتی امور کی وزارتت

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم

Posted On: 02 AUG 2021 5:29PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت ملک کے شناخت شدہ اقلیتی ارتکاز علاقوں (ایم سی اے) میں پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرام (پی ایم جے وی کے) کو نافذ کرتی ہے، جس کا مقصد ایم سی اے میں سماجی معاشی اثاثے اور بنیادی سہولیات تیار کرنا ہے۔ اس اسکیم کو مئی 2018 میں دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا اور اسکیم کے نفاذ کے لیے نشاندہی کیے گئے علاقوں کو 196 اضلاع کے کوریج سے بڑھا کر 308 اضلاع تک کر دیا گیا تھا جن میں 870 اقلیتی ارتکاز بلاک، 321 اقلیتی ارتکاز ٹاؤن اور 109 اقلیتی ارتکاز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔ اسکیم کے تحت ترجیحی شعبے تعلیم، صحت، مہارت کی ترقی اور خواتین پر مرکوز منصوبے ہیں۔ پی ایم جے وی کے کے تحت منصوبوں کو ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں/ مرکزی حکومت کی تنظیموں کے ذریعہ شناخت شدہ ایم سی اے کی ضرورت کے مطابق نافذ کیا جاتا ہے۔ پچھلے 7 سالوں میں ”پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم“ (PMJVK) کے تحت 10955.75 کروڑ روپے کی لاگت سے 43,000 سے زائد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بشمول تعلیم، صحت، مہارت کی ترقی، خواتین سے متعلقہ منصوبوں، کھیلوں اور سدبھاؤ منڈپوں وغیرہ کی منظوری دی گئی ہے اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو 8115.67 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بلاکس/ قصبوں/ ضلع وار، ریاست/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے مطابق منظور شدہ منصوبوں کی تفصیل وزارت کی ویب سائٹ https://www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ریاست/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے لیے منظور شدہ اور جاری کردہ فنڈ کی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

پی ایم جے وی کے کے تحت مانیٹرنگ کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

 

  1. بلاک لیول کمیٹی، ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی اور اسٹیٹ لیول کمیٹی کے ذریعے مانیٹرنگ
  2. وزارت میں با اختیار کمیٹی کے ذریعے مانیٹرنگ جو منصوبوں کی تعمیر اور کمیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے
  3. وزارت کے افسران کے پروجیکٹ سائٹس کے دوروں کے ذریعے مانیٹرن
  4. قومی ، علاقائی، ریاستی یا ضلعی سطح پر کانفرنسوں کے ذریعے مانیٹرنگ
  5. وزارت کے فنڈز سے ریاستی سطح پر بنائے گئے آئی ٹی سیل مانیٹرنگ میکانزم کا مربوط حصہ ہیں
  6. قومی، علاقائی، ریاستی یا ضلعی سطح پر کانفرنسوں کے ذریعے مانیٹرنگ اور پراجیکٹ سائٹس پر عہدیداروں کے دورے۔

 

پی ایم جے وی کے کے تحت پروجیکٹ کی تجاویز ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی محسوس شدہ ضرورت اور شناخت کردہ ایم سی اے کی بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کے مطابق وصول کی جاتی ہیں۔

وزارت نے کووڈ 19 کے خلاف افواہوں کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی مہم ”جان ہے تو جہان ہے“ شروع کیا ہے، جس کے تحت وزارت سے وابستہ مختلف تنظیموں جیسے ریاستی وقف بورڈ، ریاستی حج کمیٹیوں، ریاستی چینلائزنگ ایجنسیوں اور پروگرام نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ لوگوں تک پہنچیں اور مقامی کمیونٹیوں میں ویکسین کی ہچکچاہٹ سے نجات پانے اور آگاہی پھیلانے کے لیے کام کریں۔ اس کے علاوہ، وزارت نے سماجی، ثقافتی اور مذہبی شعبے سے تعلق رکھنے والی مختلف معروف شخصیات کے ذریعے ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھی استعمال کیا ہے۔

 

ضمیمہ                                                          روپے کروڑ میں

نمبر شمار

ریاست

تعلیمی منصوبے (خواتین کے لیے منظور شدہ منصوبے بھی شامل ہیں)

صحت منصوبے

مہارتی ترقی کے منصوبے (خواتین کے لیے منظور شدہ منصوبے بھی شامل ہیں)

خواتین سے متعلق منصوبے

 

 

مختص فنڈ

جاری فنڈ

مختص فنڈ

جاری فنڈ

مختص فنڈ

جاری فنڈ

مختص فنڈ

جاری فنڈ

1

اتر پردیش

306.84

149.29

82.85

27.23

243.76

117.52

3

1.5

2

مغربی بنگال

420.83

219.31

56.32

49.14

0

0

0.42

0.21

3

آسام

69.94

56.52

0

0

3.15

1.57

0.45

0.225

4

بہار

63.52

31.76

15.01

7.5

0

0

0

0

5

منی پور

339.93

153.87

61.03

30.51

0.76

0.38

58.14

29.07

6

ہریانہ

0.99

0.49

3.2

1.6

0

0

0

0

7

اتراکھنڈ

35.22

18.98

25.93

13.53

20.55

10.27

0

0

8

مہاراشٹر

37.25

14.11

159.87

79.93

0.73

0.29

0

0

9

کرناٹک

260.12

136.72

2.29

1.14

4.8

2.4

1.5

0.75

10

انڈمان و نیکوبار جزائر

0

0

10.49

5.24

0

0

11.3

5.65

11

اوڈیشہ

34.98

17.15

0

0

0

0

0

0

12

میگھالیہ

17.37

5.21

0

0

4.77

1.43

0

0

13

کیرالہ

13.72

6.86

2.64

1.32

11.2

5.25

4.5

2.3

14

میزورم

164.1

81.47

0

0

0

0

0

0

15

مدھیہ پردیش

24.82

12.46

190.59

95.13

0

0

0

0

16

سکم

52.21

25.91

0

0

0

0

0

0

17

اروناچل پردیش

314.83

157.68

0.63

0.36

0

0

0

0

18

آندھر پردیش

143.19

70.95

59.82

27.56

3.06

1.32

0

0

19

تلنگانہ

520.92

260.51

0

0

0

0

0

0

20

تریپورہ

16.52

9.39

0.33

0.21

0

0

0

0

21

پنجاب

1.59

0.84

3.1

1.6

0

0

0

0

22

راجستھان

186.13

96.76

13.7

7.74

0

0

0

0

23

گجرات

6.73

3.34

9.4

4.75

4.9

1.61

0.6

0.3

24

ہماچل پردیش

0

0

11.49

5.74

0

0

0

0

25

ناگالینڈ

74.78

72.86

111.54

55.82

 

 

12.14

12.14

26

پڈوچیری

0

0

0

0

0

0

0

0

27

تمل ناڈو

0.12

0.06

17.53

8.81

0

0

0

0

 

کُل

3106.65

1602.5

837.76

424.86

297.68

142.04

92.05

52.145

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7374


(Release ID: 1741771) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Punjabi