نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

یتیم بچوں کی نگہداشت ہماری اجتماعی ذمہ داری-نائب صدرجمہوریہ

Posted On: 02 AUG 2021 7:40PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب  ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ یتیم ہوجانے والے بچوں کی فلاح وبہبود اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے آبادی کے اس از حد کمزور اور حساس طبقے کے  زیادہ  بھرپور اور موثر تحفظ کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

نائب صدرجمہوریہ نے ان خیالات کااظہار آج اوپا- راشٹر پتی نواس میں‘ فورس فار اور فین رائٹس اینڈ کمیونٹی ایمپاور منٹ(ایف او آر سی ای )’ سے تعلق رکھنے والےیتیم بچوں کے ایک گروپس سے گفتگو کے دوران کیا۔یہ یتیم بچے راجیہ سبھا ایم پی، ڈاکٹر بندا پرکاش کے ساتھ نائب صدرجمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرنے کے لئے آئے تھے۔

نائب صدرجمہوریہ نے ڈاکٹر بندا پرکاش کے ساتھ ہندوستان میں یتیم بچوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی بہتری کے لئے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے ڈاکٹر پرکاش کو ان کے اس کار خیر کے لئے، جو کہ وہ  ان  یتیم بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے انجام دے رہے ہیں،اپنی ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔ڈاکٹر بندا پرکاش نےنائب صدرجمہوریہ کی طرف سے حاصل ہونے والی اس ہمت افزائی اور حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اُس کے بعد دن میں، اتفاقیہ طور پر نائب صدرجمہوریہ نے2 سینئر وزراء کو اس معاملے سے آگا ہ کرایا اور ان کی توجہ  اس طرف مبذول کرائی۔ یہ دونوں وزراء ہیں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع۔

*********

( ش ح ۔س   ب۔ر ض)

U- 7389



(Release ID: 1741770) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil