وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار چاولہ آرٹیلری کے ڈائریکٹرجنرل کے طور پر عہدے کا چارج لیں گے
Posted On:
31 JUL 2021 2:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 جولائی : لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار چاولہ، اے وی ایس ایم، یکم؍اگست 2021 کو ڈائریکٹر جنرل آف آرٹلری کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ،لیفٹیننٹ جنرل کے روی پرساد ، پی وی ایس ایم، وی ایس ایم سے عہدے کا چارج لیں گے جنہوں نے 29سال تک فوج میں اپنی بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ 31 جولائی 2021 کو وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
جنرل آفیسر، سینٹ تھامس ہائی سکول، دہرادون اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھادک واسلاکےسابق ابنائے قدیم (فارغ التحصیل) رہے ہیں۔ انہیں جون 1984 میں فیلڈ رجمنٹ آف آرٹلری میں کمیشن دیا گیا تھا۔انہوں نے متعدد عہدوں اور پروفائلز میں شاندار کام سرانجام دیے اورمختلف میدانوں میں ملے وسیع تجربات کی بنیاد پر اپنی شاندار خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل تقرریوں کے شعبے میں بھی عمدہ کام کیا۔ انہوں نے مغربی اور مشرقی دونوں سیکٹرزمیں آرٹلری رجمنٹ کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پرآرٹلری بریگیڈ اور بعد ازاں مغربی تھیٹر میں آرٹلری ڈویژن کی کمان سنبھالی ہے۔
ڈیفنس سروسز سٹاف کالج ویلنگٹن، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد اور نیشنل ڈیفنس کالج،نئی دہلی سے سابق فارغ التحصیل آفیسر موصوف نے ملٹری سیکرٹری برانچ، جسے پہلے اسی نام سے جانا جاتا تھا (اب اسٹریٹجک) پلاننگ ڈائریکٹوریٹ ، شمالی سیکٹر میں انفنٹری ڈویژن اور عملے کی تقرریوں میں نیز فنانیشل پلاننگ برانچ میں، جہاں وہ ڈائریکٹر جنرل تھے،اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔ وہ سکول آف آرٹلری دیولالی اور کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد میں انسٹرکٹر رہے ہیں ، اس کے علاوہ ڈیفنس سروسز سٹاف کالج ویلنگٹن میں عملے کی تقرری میں ان کا کردار قابل ستائش و تقلید ہے۔
جنرل آفیسر نے لائبیریا میں اقوام متحدہ کے مشن (UNOMIL) میں فوجی مبصر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی سول شعبے کی قابلیت میں خاص طور پر ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز اور ویپن سسٹمز(اسلحوں سے متعلق انتظام و انصرام) شامل ہیں، جس میں ان کی ڈبل ماسٹرز ڈگری اور دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹر آف فلسفہ کی ڈگریاں شامل ہے۔
****************
ش ح - س ک
U. NO. 7356
(Release ID: 1741452)
Visitor Counter : 250