صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 47کروڑ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے
شفایابی کی شرح 97.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران41,831 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد فی الحال (4,10,952) ہے جو کل معاملات کے1.30 فیصد پرمشتمل ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح مسلسل55 دن سے 5 فیصد سے بھی کم (2.34فیصد)درج ہورہی ہے
Posted On:
01 AUG 2021 10:15AM by PIB Delhi
ہندوستان میں کل کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت لگائے جانے والے ٹیکوں کی تعداد نے 47 کروڑ کے تاریخی نشان کو پار کرلیا ہے۔ آج صبح 8 بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق55,71,565 سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 47,02,98,596 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60,15,842 ٹیکے لگائے گئے۔
اس میں شامل ہیں:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,10,569
|
دوسری خوراک
|
78,48,198
|
صف اول کےکارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,79,76,013
|
دوسری خوراک
|
1,13,28,258
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
10,63,39,854
|
دوسری خوراک
|
3,91,28,126
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
86,68,370
|
دوسری خوراک
|
3,91,28,126
|
60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ
|
پہلی خوراک
|
7,60,38,913
|
دوسری خوراک
|
3,65,19,484
|
میزان
|
47,02,98,596
|
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
اس عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,08,20,521 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی39,258مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.36 فیصد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان بھر سے 41,831 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 35دن سے 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر یہ سب ممکن ہوا ہے۔
ہندوستان میں آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد 4,10,952 ہے، جوکہ ملک میں مجموعی طور پرمتاثرہ معاملات کے 1.30 فیصد پر مشتمل ہے۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں مجموعی طور پر17,89,472 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک46.82 کروڑ سے زیادہ (46,82,16,510) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح 2.42 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 2.34 فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل 55 ویں دن بھی اس وقت 5 فیصد سے نیچے ہے۔
******
( ش ح ۔س ک ۔ رض)
U- 7347
(Release ID: 1741422)
Visitor Counter : 233