وزارت دفاع
شمالی سکم میں ہندوستانی فوج اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے درمیان ہاٹ لائن کا قیام
Posted On:
01 AUG 2021 7:16PM by PIB Delhi
سرحدوں پر اعتماد اور خوشگوار تعلقات کے جذبہ کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کونگرا لا، شمالی سکم میں ہندوستانی فون اور تبت کے خود مختار علاقے کھمبا زونگ میں پ ایل اے کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی گئی۔ یہ تقریب یکم اگست 2021 کو پی ایل اے ڈے کے موقع پر ہوئی۔
دونوں ملکوں کی مسلح افواج نے زمینی کمانڈر سطح پر مواصلات کے لیے بہتر طریقہ کار قائم کیا ہے۔ مختلف شعبوں میں یہ ہاٹ لائنز اس کو بڑھانے اور سرحدوں پر امن و سکون کو برقرار رکھنے میں ایک طویل سفر طے کرتی ہیں۔
افتتاح میں متعلقہ افواج کے گراؤنڈ کمانڈروں نے شرکت کی اور ہاٹ لائن کے ذریعے دوستی اور ہم آہنگی کے پیغام کا تبادلہ کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7334
(Release ID: 1741383)
Visitor Counter : 242