ارضیاتی سائنس کی وزارت

زلزلے کی شدت کی پیمائش

Posted On: 30 JUL 2021 2:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 جولائی ،2021   / سائنس و ٹکنالوجی اور زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کی کہ ملک میں زلزلے کی ریکارڈ کی ہوئی تاریخ پر غور کرتے ہوئے بھارت کی  59 فیصد (بھارت کی سبھی ریاستوں کو شامل کرتے ہوئے) زمینی کمیت  مختلف شدت کے زلزلوں کے خطرے سے دوچار ہے ۔ ملک کےزلزلے والے علاقوں کے نقشے کے مطابق کل رقبے کو زلزلے والے چار زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زون پانچ زلزلے کے طور پر سب سے زیادہ سرگرم خطہ ہے، زون دو سب سے کم سرگرم خطہ ہے۔ ملک کا تقریبا 11 فیصد حصہ زون پانچ میں آتا ہے،   18 فیصد رقبہ زون چار میں آتا ہے، 30 فیصد رقبہ زون تین میں اور بقیہ حصہ زون دو میں آتا ہے۔

بھارت کے وہ اہم شہر / قصبے جو  شدید زلزلے کے زون چار اور پانچ میں آتے ہیں، ان کی فہرست ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مطابق، مندرجہ ذیل ہے :

 

شہر / قصبہ

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

زون

شہر / قصبہ

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

زون

الموڑہ

اتراکھنڈ

IV

جور ہاٹ

آسام

V

امبالہ

ہریانہ

IV

جلپائی گڑی

مغربی بنگال

IV

امرتسر

پنجاب

IV

کوچ بہار

مغربی بنگال

IV

بہریچ

اتر پردیش

IV

کاہیما

ناگالینڈ

V

برونی

بہار

IV

کولکاتہ

مغربی بنگال

IV

بھُج

گجرات

V

لدھیانہ

پنجاب

IV

بلند شہر

اتر پردیش

IV

منڈی

ہماچل پردیش

V

چنڈی گڑھ

چنڈی گڑھ

IV

مونگیر

بہار

IV

دربھنگہ

بہار

V

موراد آباد

اتر پردیش

IV

دارجیلنگٍٍ

مغربی بنگال

IV

نینی تال

اتراکھنڈ

IV

دہرہ دون

اترا کھنڈ

IV

پٹنہ

بہار

IV

دیوریا

اتر پردیش

IV

پرگناز

مغربی بنگال

IV

دہلی

دہلی

IV

پیلی بھیت

اتر پردیش

IV

دیناج پور

مغربی بنگال

IV

پورٹ بلیئر

انڈمان و نکوبار

V

غازی آباد

اتر پردیش

IV

روڑکی

اترا کھنڈ

IV

گینگٹوک

سکم

IV

سادیہ

آسام

V

گواہاٹی

آسام

V

شملہ

ہماچل پردیش

IV

گورکھ پور

اتر پردیش

IV

سری نگر

جموں و کشمیر

V

امپھال

منی پور

V

تیز پور

آسام

V

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

زمینی علوم کی وزارت کے تحت زلزلے سے متعلق قومی مرکز  حکومت ہند کی مرکزی ایجنسی ہے جو ملک میں اور اس کے آس پاس زلزلوں پر گہری نظر رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے این سی ایس زلزلے سے متعلق ایک قومی نیٹ ورک سنبھالتی ہے جو پورے ملک میں 115 مشاہدہ گاہوں پر مشتمل ہے۔  این سی ایس کی فراہم کردہ زلزلے سے متعلق معلومات  قدرتی آفات سے متعلق  مرکزی اور ریاستی اتھارٹیز کو کم سے کم ممکنہ وقت میں فراہم کر دیتی ہے تاکہ نمٹنے کے وافر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

7282U –


(Release ID: 1741087) Visitor Counter : 748


Read this release in: English , Tamil